آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا | اردو غزل محبت | Best ghazal in urdu

best love ghazal in urdu | best ghazal in urdu for love | love urdu poetry 2 lines

0 17

آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا
چاند سا جو حسن رو نیچے تھا، اوپر اور تھا

یہ بھی اک لذت دعاؤں میں تھی کیا تجھ سے کہیں
مانگتے ہم کچھ بھی رہتے تھے  مقدر اور تھا

اب تو ہم بھی ابتلاۓ عشق سے تنگ آ گئے
فلم تو کچھ اور ہی نکلی ٹریلر اور تھا

صبح نے ، کچھ اس طرح دیکھا کہ آنکھیں کھل گئیں
رات جب میں نیند میں سویا تھا  بستر اور تھا

سائباں بکھرے ہوئے ہیں پھول کمہلائے ہوئے
پیڑ پہ  پچھلی بہاروں میں تو زیور اور تھا

جس طرح سے  رول ہوتے ہیں کہانی میں ڈبل
گھر سے باہر اور تھا  میں گھر کے اندر اور تھا

واپسی کے دوستو  امکان بھی کم کم سے ہیں
عشق راہیں  اور ہیں  گہرا سمندر اور تھا

دیوداسی  تٌو کہاں  بن کے پجارن آ گئی؟
یہ تو اک درویش کا حجرہ ھے  مندر اور تھا

لمس میں تو  ایک ہی سے ذائقے دونوں کے تھے
چکھ کے جب دیکھا  تو دل کچھ اور پتھر اور تھا

جنگ میں  لڑتے ملے  اور پھر سدا مل کے لڑے
اس کا لشکر اور  ورنہ میرا لشکر اور تھا

سب کسی کے قرب کے موسم ہیں گرم و سرد بھی
جٌون پچھلا اور تھا  پچھلا دسمبر اور تھا

اپنے اپنے طور پہ دونوں نے دنیا جیت لی
ہاں سکندر اور تھا  لیکن قلندر اور تھا

اب کہ تجدید ِ مراسم میں نہیں  پہلی گرفت
پہلے جب ہم نے یہ چپکایا اسٹیکر اور تھا

آگ تھی اک  اٌن دنوں یہ پھول سے لپٹی ہوئی
جو  مرا خوگر ھے یہ ظالم  ستمگر اور تھا

تھے  گھڑی ، کمرہ ، کتابیں سب یہی پچھلے برس
بس  مری دیوار سے لٹکا ، کلینڈر   اور تھا

اب زیادہ کر  ریاکاری ، اداکاری سے قیس
زندگی  کچھ اور ہے پیارے  وہ تھیٹر اور تھا

آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا
چاند سا جو حسن رو نیچے تھا، اوپر اور تھا

شاعری : ضمیر قیس

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

کچھ اور سست شب ِ انہدام ہو گئی ہے | دکھی اداس شاعری

تیری آواز کی ضرورت ہے اک نئے ساز کی ضرورت ہے

best love ghazal in urdu | best ghazal in urdu for love | love urdu poetry 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.