لبوں پر دشمنی کے تذکرے اچھے نہیں لگتے | اردو غمگین غزل | sad poetry urdu shayari
sad poetry urdu | sad poetry urdu 2 line | best sad poetry urdu | sad poetry urdu sms
لبوں پر دشمنی کے تذکرے اچھے نہیں لگتے
سماعت کو یہ کڑوے ذائقے اچھے نہیں لگتے
مری آنکھوں میں ایسے جھلملاتے ہی رہیں آنسو
چراغوں سے یہ خالی طاقچے اچھے نہیں لگتے
انہیں جلتے ہوئے آندھی کے رخ کو موڑ دیتا تھا
ہوا کی زد پہ یوں بجھتے دیئے اچھے نہیں لگتے
کسی کے عہد کی ناپائداری یاد آتی ہے
یہ پانی پر ابھرتے بلبلے اچھے نہیں لگتے
تمہارا حال ہم سے بھی کہیں بدتر نہ ہو جائے
ذرا سوچوا تمہیں یہ قہقہے اچھے نہیں لگتے
ملے ہو اتنی مدت بعد پھر بھی وسوسوں میں ہو
یہ اپنوں سے تو اتنے فاصلے اچھے نہیں لگتے
بکھر کے عکس اپنی ذات کے جن میں نظر آئیں
ہمیں ایسے شکستہ آئنے اچھے نہیں لگتے
ناصرّ کتنا عجب بے حال اپنے دوستوں کا بھی
پرانے مل نہیں سکتے، نئے اچھے نہیں لگتے
لبوں پر دشمنی کے تذکرے اچھے نہیں لگتے
سماعت کو یہ کڑوے ذائقے اچھے نہیں لگتے
شاعری : ناصرسلیم
اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں | اداس شاعری
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad poetry urdu | sad poetry urdu 2 line | best sad poetry urdu | sad poetry urdu sms