زندگی بھر یہ کرامات نہیں ہو سکتی اب کبھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکتی | محبت شاعری

love ghazal in urdu | urdu ghazal love poetry | urdu ghazal in urdu text| یکطرفہ محبت شاعری

0 41

زندگی بھر یہ کرامات نہیں ہو سکتی
اب کبھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکتی

پیار کے کھیل میں چال ایسی چلی ہے اس نے
ہجر کی ختم کبھی رات نہیں ہو سکتی

عشق افلاک سے اترا ہوا تحفہ ہے جناب!
عشق میں ذات کی اوقات نہیں ہو سکتی

صبح اور شام کے اذکار ہیں عادت میری
ہے یقیں رب پہ، مجھے مات نہیں ہو سکتی

وہ چلا آئے مرے پاس ہمیشہ کے لیے
زندگی ایسی بھی سوغات نہیں ہو سکتی

یہ ہوس ہے جو ہر اک سمت نظر آتی ہے
پیار کی یوں کبھی بہتات نہیں ہو سکتی

وہ جو اک بات ہے اس شخص کی آنکھوں میں حیات
اور کسی شخص میں وہ بات نہیں ہو سکتی

زندگی بھر یہ کرامات نہیں ہو سکتی
اب کبھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکتی

شاعری: حیات عبداللہ

عشق ہی کافی نہیں دیوانگی کے دشت میں

اگر آپ محبت پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

love ghazal in urdu | urdu ghazal love poetry | urdu ghazal in urdu text | urdu poetry love shayari

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.