زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے وہ نورِ خدا ہے | حمدیہ اشعار | hamd poetry in urdu

hamd in urdu text | poetry about hamd in urdu | hamd poetry in urdu | 2 lines

0 20

زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

یہ انسان حیواں چرندے پرندے
وہی سبکا معبود سب اسکے بندے
یہاں آکے نبیوں نے یہ ہی کہا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

ہیں سب پیڑ پودوں میں اسکی نشانی
اسی نے بنائے۔ ہوا آگ۔ پانی
یہ ہی زندگانی کی اصلی بِنا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

نظر آ رہا ہے حسینوں میں جلوہ
ہے بد صورتوں تک سے عبرت کا چرچہ
سبھی نے اسی کا ہی کلمہ پڑھا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

یہ دریا پہاڑ اور میدان و صحرا
ستاروں کا چاند اور سورج کا چہرا
چمکتا ہوا نور کا سلسلہ ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

دکھاتا ہے بھٹکوں کو وہ راہ سیدھی
جہاں عقل ناکام ہو آدمی کی
پتہ بھی ہے منزل کا بانگِ درا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

اسی کی ہے مخلوق نوری بھی ناری
کتابِ ہدایت اسی نے اتاری
اسی کا ہے جو کچھ پڑھا ہے سنا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

حکومت ہے اسکی عیاں دو جہاں پر
کرو بندگی سب اسی کی یہاں پر
وہی مالکِ کل ہے روزِ جزا ہے
زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے وہ نورِ خدا ہے

 

ہے لازم کریں بندگی اسکی ہم سب
وہ رزٌاق آقا ہے خالق ہے اور رب
حقیقت ہے اے،ناز، جس نے کہا ہے

زمانے کی ہر چیز میں جو چھپا ہے
وہ نورِ خدا ہے۔ وہ نورِ خدا ہے

شاعری : الیاس ناز

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اے خدائے لم یذل اے خالقِ کون و مکاں | حمدیہ اشعار

hamd in urdu text | poetry about hamd in urdu | hamd poetry in urdu |   hamd poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.