ہوا دینے والا صبا دینے والا| حمدیہ اشعار

حمد باری تعالی Hamd Poetry In Urdu 2 Lines

1 61

ہوا دینے والا صبا دینے والا۔۔۔۔ اللہ رب العزت کے بارے میں حمدیہ شاعری جس کے حکم پر طوفان چلتے ہیں ، کشتیاں سفر کرتی ہیں ، بہار و خزاں کے موسم اترتے ہیں !

ہوا دینے والا صبا دینے والا
وہ دھرتی پہ گلشن سجا دینے والا

مٹا دینے والا ہٹا دینے والا
وہ سرکش بروں کو سزا دینے والا

جہاں سارے مایوس ہو کر کھڑے ہوں
اسی یاس میں وہ شفا دینے والا

جسے سب پکاریں وہی ذات واحد
وہی کشتیوں کو ہے راہ دینے والا

یہ ساری خلائق کا رازق وہی ہے
وہ پتھر میں بھی ہے غذا دینے والا

کوئی اس سے برتر جہاں میں نہیں ہے
وہ فرعونوں کو ہے سزا دینے والا

ہے ساری زمیں پر اسی کا ہی قبضہ
وہ قارون کو ہے دبا دینے والا

نبی کے تو یاروں کے رتبے بڑے ہیں
انہیں کے قریں وہ سلا دینے والا

بڑا مہرباں ہے وہ مالک ہمارا
محبت بھری ہی ندا دینے والا

مرے ہونٹوں پہ بس اسی کی ہیں باتیں
اسی سے دلوں کو جلا دینے والا

ہے مصروف اظہر ثنائے خدا میں
وہی تو ہے اس کی جزا دینے والا

 

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

ہوا دینے والا صبا دینے والا| حمدیہ اشعار
وہ دھرتی پہ گلشن سجا دینے والا

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Hamd Poetry In Urdu 2 Lines | urdu poetry islamic | Urdu poetry best | Urdu poetry about Islam | Urdu poetry

1 تبصرہ
  1. e-commerce کہتے ہیں

    Wow, amazing blog layout! How long have you ever been running a blog for?
    you make blogging look easy. The entire look of your web site is excellent, let alone the content!
    You can see similar here e-commerce

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.