یہ محمد کا جو مدینہ ہے یہ تو اَنمول اک نگینہ ہے | مدینہ پر خوبصوررت شاعری | madina poetry in urdu

poetry for madina in urdu | madina sharif poetry in urdu |poetry for madina

0 56

یہ محمد کا جو مدینہ ہے
یہ تو اَنمول اک نگینہ ہے

اور باتیں فضول باتیں ہیں
آپ کی بات ہی خزینہ ہے

أپ جڑ سے اکھاڑنے آئے
دل میں جو بھی عناد و کینہ ہے

مشک و عنبر بھی ہیچ تر اس سے
منفرد اس قدر پسینہ ہے

ہونٹ ہر دم درود کو مچلیں
اک مَحبّت کا یہ قرینہ ہے

جو اطاعت نہ ہو حیات اُن کی
ایسا جینا فضول جینا ہے

یہ محمد کا جو مدینہ ہے
یہ تو اَنمول اک نگینہ ہے

شاعری: حیات عبداللہ

آفتابِ مبیں محمد ہیں ماہ تابِ حَسیں محمد ہیں | نعت رسول مقبول

رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read naat poetry in Urdu please visit

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.