یہ ہم سے مت پوچھیے کہ آقا نے کیا دیا ہے | نعت رسول مقبول |naat poetry 2 lines

naats lyrics in urdu | naat poetry in urdu two lines | naat lyrics in urdu writing

1 18

یہ ہم سے مت پوچھیے کہ آقا نے کیا دیا ہے
جو ہم نہیں جانتے تھے وہ سب سکھا دیا ہے

شبِ جہالت کے ہر نشاں کو مٹا دیا ہے
جہاں کو وحدت کے نور سے جگمگا دیا ہے

حضور  نے خود عمل یہ کرکے دکھا دیا ہے
کہ فرق نوعِ بشر کو یکسر مٹا دیا ہے

بھٹک گئے تھے جو، ان کو رب سے ملا دیا ہے
"نبی نے حیواں کو پل میں انساں بنا دیا ہے”

وہی تو ہیں بعدِ رب بزرگی میں در حقیقت
خدا نے ان   کو بہت بڑا مرتبہ دیا ہے

عطائے لطف و کرم کی یہ انتہا تو دیکھو
حضور   کو رب نے رشکِ دنیا بنا دیا ہے

شجر ، حجر ، جانور تلک ان کے متبع تھے
رسول اکرم  کو رب نے وہ معجزہ دیا ہے

ہزار سالوں سے جلتے آتش کدے کو رب نے
نبی کی آمد کے معجزے سے بجھا دیا ہے

حضور نے میرے فتح مکہ کے بعد دیکھیں
معاف کرنے کا سب کو مژدہ سنا دیا ہے

زمیں، زماں کو ہے ان کے سجدوں پہ ناز شاہد
نبی  نے ہر حکم رب پہ سر کو جھکا دیا ہے

یہ ہم سے مت پوچھیے کہ آقا نے کیا دیا ہے
جو ہم نہیں جانتے تھے وہ سب سکھا دیا ہے

شاعری :  شاہد سنگارپوری

ہم نے قران میں آقا کا سراپا دیکھا | نعت شریف اردو | Lyrics Naat Urdu

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics

1 تبصرہ
  1. […] یہ ہم سے مت پوچھیے کہ آقا نے کیا دیا ہے | نعت رسول مقبول […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.