مصنوعی ذہانت کیا ہے؟ | کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان کو ہرا دے گی؟

what is artificial intelligence ai| science and technology articles

2 236

مصنوعی ذہانت کیا ہے؟ AI یعنی آرٹیفشل انٹیلیجنس کسے کہتے ہیں. اور کیا انسان کے لیے مفید ہے یا مہلک… یہ وہ سوال ہے جو پچھلے چند سالوں میں ہر سائنس کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے انسان کے ذہن میں موجود ہیں.

مصنوعی ذہانت کا لفظ ہی ایسا ہے کہ ایک بار سن کر بندے کے دماغ کو کھٹکتا ہے. یا تو دماغ اسے قبول ہی نہیں کرتا یا پھر اس سے خوف کھاتا ہے۔ کہ مشین کے اندر اگر دماغ آ چکا ہے تو ہو سکتا ہے کل وہ مشین ہمیں کھا جائے.

مزید کسر oblivion 2013The Terminator 1984 یا Avengers: Age of Ultron جیسی کچھ ہالی وڈ کی فلموں نے پوری کر دی۔ جس میں یہ دکھایا گیا کہ یہ آرٹیفشل انٹیلیجنس انسان کے لیے کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے. اب انسان کی فطرت ہے کسی انجان اور مفید چیز کے فائدے کی بجائے اس کے ممکنہ خطرے کو زیادہ محسوس کرتا ہے اور پریشان رہتا ہے. یہاں بھی یہی ہوا. بجائے مصنوعی ذہانت کی دریافت پر خوش ہونے کے انسان نے الٹا پریشان ہونا اور پریشان کرنا شروع کر دیا. اور یہ سارا کچھ پچھلے چند سالوں میں ہوا.

مصنوعی ذہانت دراصل الگورتھم کی جدید شکل ہے

حالانکہ دیکھا جائے تو آرٹیفشل انٹیلیجنس بہت پرانی ہے. لیکن ہم نے اسے یہ نام اب دیا ہے. پہلے وہ الگورتھم کہلاتی تھی.(الگورتھم کے حوالے سے تحریر بھی جلد لکھوں گا ان شا اللہ ) بہرحال اب میں اپنے ذاتی تجربات بتاتا ہوں کہ بچپن سے اب تک کیسے کیسے مجھے آرٹیفشل انٹیلیجنس کا ادراک ہوا. سب سے پہلے تو یہ ہندسوں والی گھڑی جس پر ساٹھ سیکنڈ کے بعد منٹ اور ساٹھ منٹ کے بعد آگے گھنٹہ کا ہندسہ تبدیل ہو جاتا تھا. میں بچپن میں کلائی پر باندھی ہوئی گھڑی کو دیکھ کر سوچتا رہتا کہ سو تک گنتی ہمیں آتی ہے. لیکن اسے کس نے بتایا کہ ساٹھ کے بعد گنتی ختم اور آگے ہندسہ تبدیل کر کے پھر دوبارہ صفر سے شروع کرنا ہے؟

سوئیوں والی گھڑی میں تو پھر بھی گراریاں لگی ہوتی تھیں۔ جو سیل کی انرجی سے مختلف رفتار سے چلتی تھیں۔ استری میں بھی رییو سٹیٹ استعمال ہوتی تھی جو زیادہ گرم ہونے کی صورت میں کنکشن توڑ دیتی تھی. یہ تو ٹیکنیکل چیزیں تھیں جو نظر آ جاتی تھیں۔ لیکن مجھے سارے بچپن کے عرصے میں ہندسوں والی گھڑی کی سمجھ نہیں آئی.

مصنوعی ذہانت روزمرہ زندگی میں 

پھر کیلکولیٹر دیکھا تو پتا چلا کہ ہم چیخ چیخ کر پہاڑے یاد کرتے رہے اور یہ چند بٹن دبا کر ریاضی کی لمبی چوڑی ضربیں حل کر کے دے دیتا ہے . پتا نہیں اس کے اندر کس نے کوٹ کوٹ کر ریاضی کے استاد بھر دئیے.

پھر جب کمپیوٹر کے ساتھ دوستی ہوئی تو اور کافی معلومات کے علاوہ یہ بھی پتا چلا کہ اسے اگر آف نہ کیا جائے تو مقررہ وقت پر یہ خود ہی سو جاتا ہے. سکرین آف ہو جاتی ہے. اور یہ بیدار بھی اپنے طریقہ سے ہوتا ہے. یعنی اس کے آگے بین بجاتے رہو، ہاتھ ہلاتے رہو، سکرین پر انگلیاں چلاتے رہو، اس کی گردن پر تھپڑ مارتے رہو اسے فرق نہیں پڑتا. لیکن ذرا سا ماؤس ہلا دیں یا کی بورڈ کا کوئی بٹن پریس کر دیں… یہ صاحب ہشاش بشاش ہو کر اٹھ بیٹھتے ہیں. یعنی چیخنے چلانے تھپڑ مارنے سے کچھ نہیں ہونا انگلی ٹچ کریں تو چودہ طبق روشن.

سب سے بڑا جھٹکا تو اس وقت لگا جب عین آغاذ جوانی میں یوٹیوب چلانا شروع کی اور اپنی مطلوبہ وڈیو کا نام لکھ کر سرچ کیا . ایک وڈیو اوپن کی… مطلوبہ نتائج نہیں ملے لیکن فوراً ہی دائیں طرف تھوڑا سا نیچے recommend for you دیکھ کر پتا چلا کہ انٹرنیٹ نے میرا دماغ پڑھ لیا ہے.

وڈیو سے لطف اندوز ہونے کی بجائے ڈر ڈر کے آدھا گھنٹہ گزارا اور پسینہ پونچھتے ہوئے پیسے دیکر انٹرنیٹ کیفے سے باہر آ گیا. دماغ میں وہ recommended for you والے لفظ پھر نہیں بھولے. کہ آخر ایک مشین کو کیسے پتا چلا کہ میں یہ والی وڈیو ڈھونڈ رہا ہوں.

ساری وڈیو گیمز آرٹیفشل انٹیلیجنس کا شاہکار ہیں

پھر اس کے بعد کمپیوٹر کے ساتھ خوب شطرنج کھیلی جس میں کئی بار اسے ہرایا اور اکثر بار خود ہار گیا. IGI گیم سے ہزاروں فوجی مارے اور درجنوں مشن مکمل کیے اور سینکڑوں بار گیم کے فوجیوں نے مجھے پہلے زخمی اور بعد میں جان سے مار دیا. یہ ساری وڈیو گیمز آرٹیفشل انٹیلیجنس کا شاہکار ہیں.
آج موبائل کے کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو ایک دو حرف لکھتا ہوں پورا لفظ لکھا جاتا ہے. ایک لفظ لکھتا ہوں آگے تین تین الفاظ کے آپشن آتے ہیں اور پورا مصرع مکمل ہو جاتا ہے. آخر کی بورڈ کو کیسے پتا چلا میں نے کیا لکھنا؟ جی ہاں میں نے خود ہی اسے بتایا ہوا ہے اور پہلے کئی بار یہی الفاظ لکھے ہوئے ہیں جو اس کی میموری میں سیو ہو گئے. میں باقی سب ایپس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرتا رہتا ہوں لیکن کی بورڈ کا ڈیٹا کبھی ڈیلیٹ نہیں کیا. تا کہ اپنی میموری اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے یہ لکھنے میں میری مدد کرتا رہے .

بہرحال….! تو یہ ہے مصنوعی ذہانت. جو آپ کے اطراف میں ہر جگہ موجود ہے لیکن آپ نے پہلے توجہ نہیں دی اور اب آپ کو ڈرایا جا رہا ہے کہ یہ آپ کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے. حالانکہ ایسا کچھ نہیں

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے لیے تباہ کن ہے؟

پہلی بات تو یہ سمجھ لیں کہ الگورتھم ایک مسلمان سائنسدان کی ایجاد ہے لیکن مصنوعی ذہانت اور اس سے متعلقہ ربورٹس، کمپیوٹر… یہ سب غیر مسلم سائنسدانوں کے کام ہیں اور پاکستانی تو اس کام میں بالکل ہی پیچھے ہیں. تو اس لیے یہ چیز آپ کے لیے تو خطرناک ہو سکتی ہے لیکن جنہوں نے اسے بنایا ان کے لیے نہیں. آخر پہلے بھی تو ایسی ایجادات (چھوٹے بارود سے لیکر ایٹم بم تک جنگی ہتھیار) ہوئیں جن کو بیشک انسانوں کے قتل کے لیے استعمال کیا گیا لیکن وہ بنانے والے کے لیے نقصان دہ نہیں تھی البتہ اگر وہی چیزیں کسی اناڑی کے ہاتھ لگ جائیں اور وہ اس کا طریقہ استعمال نہیں جانتا تو عین ممکن ہے اپنا نقصان کر لے.
مثلاً پر قسم کی رائفل اس وقت تک خطرناک نہیں جب تک اس کی سیفٹی بند ہے. اسی طرح ہینڈ گرنیڈ کو چلانے والا اسے سینے سے لگائے پھرتا ہے اور محفوظ سمجھتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب تک گرنیڈ کی پن گرنیڈ کے اندر ہے اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا. لیکن جونہی پن نکلی اپنے اور دشمن دونوں کے لیے خطرناک ہے.
اسی طرح اگر آپ ربورٹس یا اے آئی کا استعمال جانتے ہیں اور اس پر عبور رکھتے ہیں تو آپ کے لیے کوئی خطرہ نہیں البتہ اگر آپ بغیر جانے اسے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کا وہی انجام ہو سکتے ہیں جو کھیل کھیل میں کسی گرنیڈ کی پن نکال کر دیکھنے کی صورت میں ہو سکتا ہے.

مصنوعی ذہانت کا ہم سے طاقتور ہوجانا  دراصل ہماری غلطی ہے

آرٹیفشل انٹیلیجنس پر عبور حاصل کیے بغیر اسے استعمال کرنے سے صرف جان کا نقصان نہیں دوسرے چھوٹے نقصان بھی ہو سکتے ہیں. ہو سکتا ہے آپ کی کوئی انوسٹمنٹ ڈوب جائے، ہو سکتا ہے آپ کا وقت برباد ہو اور یہ اس لیے کہ آپ اسے اچھی طرح سیکھتے نہیں لیکن استعمال کرنا چاہتے ہیں.

باقی سب تاریخی جنگی ہتھیاروں کی طرح تجربات کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس بھی آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ سے بالاتر ہے. بات دراصل یہ ہے کہ آپ اسے مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے اور اس کے نتیجے میں وہ کنٹرول نہیں ہو سکی. اس میں غلطی ربورٹس کی نہیں بلکہ آپ کی ہے. یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ ایک بندہ دیوار بنائے لیکن ٹیڑھی اور جب وہ اسے مکمل کرنے والا ہو تو دیوار ٹیڑھے پن کو برداشت نہ کرتے ہوئے گرے اور اپنے بنانے والے کا سر لے جائے. اب اس میں غلطی بنانے والے کی تھی لیکن وہ سمجھ نہیں سکا جس کی وجہ سے اپنی ہی تعمیر سے قتل ہو گیا.

ربورٹس مصنوعی ذہانت کے بل بوتے پر آپ سے آگے نہیں نکل سکتے

ربورٹس بھی مصنوعی ذہانت کے بل بوتے پر آپ سے آگے نہیں نکل سکتے اگر آپ انہیں اچھی طرح پروگرام کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو بہترین . لیکن کسی بھی چھوٹی سی غلطی کی صورت میں آپ اپنا نقصان کر سکتے ہیں. اور یہ تاریخ میں ہر موقع پر انسان دشمن ہتھیار بنوانے والے موجدین کے ساتھ ہوتا رہا ہے. کسی کے ہاتھ ضائع ہو گئے بارود بناتے وقت، کسی کی بینائی چلی گئی کسی تجربے کے دوران اور کوئی جان سے گیا۔

ہم پاکستان میں رہنے والوں کو بہرحال پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایجادات ہم تک پہنچنے سے پہلے سینکڑوں ہاتھوں سے گزر کر آئیں گیں اور جتنے بھی خطرات ہوں گے مختلف تجربات کر کے پہلے ہی دور کیے جا چکے ہوں گے.

کیا آرٹیفشل انٹیلیجنس انسان کو ہٹا دے گی

اتنی بات تو سچ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے آنے کے بعد بہت سارے لوگ نوکری سے فارغ ہو رہے ہیں لیکن نوکری سے فارغ آرٹیفشل انٹیلیجنس نہیں کر رہی بلکہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کو استعمال کرنے والے انسان طرز کہن پہ اڑنے والے انسانوں کو ہٹا رہے ہیں. جیسے کہ ڈرون کیمرہ کی ایجاد کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر چلانے والا اور اس پر بیٹھ کر وڈیو بنانے والا دونوں بندے نوکری سے گئے. بالکل اسی طرح آنے والے وقتوں میں پتا نہیں اور کیا کیا کچھ ہو جائے. اس لئے بہتر ہے کہ اپنی پسند کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس کی کوئی قسم سیکھیں اور زمانے کی دوڑ میں شامل رہیں ورنہ مصنوعی ذہانت حقیقت میں تو نہیں لیکن معاشرتی طور پر آپ کو تنہا اور معاشی طور پر قتل ضرور کر دے گی.

تحریر: سلیم اللہ صفدر

اگر آپ میٹاورس یا ورچوئل رئیالٹی کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

2 تبصرے
  1. sklep online کہتے ہیں

    Wow, wonderful weblog layout! How lengthy
    have you ever been running a blog for? you made running a blog look
    easy. The entire look of your web site is wonderful, as neatly as
    the content material! You can see similar here ecommerce

  2. Backlinks List کہتے ہیں

    Hi! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization?
    I’m trying to get my site to rank for some targeted keywords but I’m
    not seeing very good results. If you know of any please share.
    Thank you! I saw similar article here: Backlink Building

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.