آسمانی پتھر اور ڈائنا سور کا خاتمہ

Meteor and Asteroid

0 35
زیر نظر تصویر میں آپ آسمانی پتھر یا   "Asteroid” دیکھ رہے ہیں. یہ ایک پتھر ہے۔جن کا "ڈاٸی میٹر” پانچ میٹر ہے۔ جو زمین کی فضا میں موجود مختلف پارٹیکلز ناٸٹروجن، اکسیجن وغیرہ کے ایٹموں سے مسلسل ٹکراتا رہتا ہے۔ جسکی وجہ سے اس پتھر کی ولاسٹی کی کچھ مقدار روشنی Light میں تبدیل ہو کر یہ روشن دیکھائی دیتا ہے۔ اس "Asteroid” کا ساٸنسی نام "Sar2667” ہے۔ یہ Asteroid پچھلے ماہ ہی ہماری زمین کی فضا میں داخل ہوکر "فرانس” کے شہر "Le Havre” میں تقریبا 2:59 بجے زمین پر آگرا۔
اسطرح کے بہت سارے پتھر ہمارے سورج اور باقی ستاروں کے گرد بھی گھومتے ہیں۔ جن میں سے بعض بہت بڑے بڑے ہیں۔جبکہ بعض "ساٸز” میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ فلکیات دانوں نے ان پتھروں کو اُن کی جسامت کے لحاظ سے مختلف نام دے رکھے ہیں۔ ان میں بعض آسمانی پتھروں کو Meteroid Asteroied ,Meteorite, Meteor ,Comet, Asteroid کہتے ہیں۔ ہر ایک کی خصوصيات مختلف ہے۔ ان میں بعض پتھر آزاد ہوتے ہیں جبکہ بعض ستاروں گے گرد گھومتے ہیں۔

ڈائنا سور کا خاتمہ

ہماری زمین پر تقریبا 65 ملین سال پہلے ڈاٸنوسارز آباد تھے۔ جو بہت خطرناک قسم کے جاندار تھے۔ فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ ان "ڈاٸنوسارز” کا خاتمہ بھی اُنہی آسمانی پتھروں نے کیا تھا۔ اور جس پتھر نے ان سب کا ختمہ کیا تھا۔ ان کو ہم ساٸنسی زبان میں Asteroid کہتے ہیں۔ اس پتھر نے زمین کے جس حصہ کو "Hit” کیا۔ اس کو "Chicxulub Crater”
کہتے ہیں۔ اور جس جگہ کو Hit کیا، اس کا ڈاٸی میٹر 150 کلو میٹر ہے۔۔۔۔۔۔ اتنے بڑے پتھر کی انریشیا کیا ہوگی؟ کوٸی سوچ بھی نہیں سکتا۔ مطلب یہ کہ آسمان اتنا خاموش نہیں ہے جیسے نظر آ  رہا ہے۔ اس میں جو”activities” ہورہی ہیں وہ دراصل سمندر سے بھی زیادہ خطرناک اور ڈراونی ہیں۔
اگر ہمارے نظام شمسی سے صرف مشتری کو نکال دیا جاٸے تو زمین والوں کو روزانہ اس طرح کے سینکٹروں پتھروں کی بارش کا سامنا کرنا پڑے۔ کیونکہ "مشتری” اپنی زبردست گریوٹی کی وجہ سے ایسے تمام آسمانی پتھر اپنی طرف کھینچ کے رکھتا ہے۔ جو زمین کی طرف جانے والے ہوتے ہیں”۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

 

تحریر: تحسین اللہ خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.