وطن والو یہ سب مایوسیاں دل سے نکالو تم | انقلابی شاعری |inqlabi poetry in urdu text

urdu inqalabi shayari | urdu poetry inqalabi | inqilabi poetry in urdu | inqlabi shayari urdu

0 39

وطن والو یہ سب مایوسیاں دل سے نکالو تم
قدم مضبوط کر کے دوسروں کو بھی سنبھالو تم

 

حوادث لاکھ حائل ہوں جہاں بھر کی ہو سنگینی
جواں جذبے سے اڑتے رہنا ہے یہ طرزِ شاہینی
امیدیں چھوڑ دینا ہے کہاں سے طرز ایمانی
نہیں یہ شان مومن کی نہیں رنگ مسلمانی

تو مایوسی سے نکلو اور آؤ روشنی بانٹو
اخوت کی زباں ہوکر ہر اک سے چاشنی بانٹو

 

تمہی ماضی کی رونق تھے تمہی فردا کی تصویریں
امیدیں تم جواں رکھو بدل جائیں گیں تقدیریں
تیرے جذبِ جنوں سے یونہی کٹ جائیں گی زنجیریں
ختم ہوں ظلمتیں جس سے تمہی ہو گے وہ تنویریں

مسخر ہے جہاں سارا یہ مہر مہہ نگوں تجھ سے
مکانِ خامشی میں بھی مچا ہر سوں فسوں تجھ سے

 

شمع سے اڑتے جاتے ہیں نجانے کیوں یہ پروانے
نظر آتے ہیں گلشن میں مجھے ہرسمت ویرانے
سمٹ جاؤ جو بکھرے ہیں سبھی تسبیح کے دانے
وطن دائم تو تم دائم نہیں تو تم بھی انجانے

تیرے اس دیس کی مٹی تیرے قدموں میں رہتی ہے
ملے پانی تو پھل پاؤ یہی ہر آن کہتی ہے

 

اے میرے دیس کے لوگو اٹھو یہ وقتِ جرآت ہے
نہ طول شب سے گھبراؤ، افق پر رنگِ نصرت ہے
جہاں سارے کو دکھلادو تیرے بازو میں ہمت ہے
کہ روشن دن کی ہر رونق تیری مرہون منت ہے

ذرا سی وقت کی تلخی ہے اس کو صبر سے پی لو
اذانیں صبح کی گونجیں گیں لیکن شب کو تو جی لو

 

وطن والو یہ سب مایوسیاں دل سے نکالو تم
قدم مضبوط کر کے دوسروں کو بھی سنبھالو تم

شاعری:عبداللہ حبیب

اگر آپ مزید انقلابی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

کٹھن ہے راہ وفا اور عجب عدو کے ستم | جذبہ حریت پر انقلابی اشعار

urdu inqalabi shayari | urdu poetry inqalabi | inqilabi poetry in urdu | inqlabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.