والدین کی عظمت ، پر قلم اٹھایا ہے | والدین کی محبت پر لکھے گئے اشعار

urdu shayari for parents | urdu poetry about parents

1 3,841

والدین کی عظمت ، پر قلم اٹھایا ہے
کیسا پیارا رشتہ یہ ، رب نے اک بنایا ہے

رب کے حکم سے میرا یہ وجود ان سے ہے
میرے جسم کی ساری یہ نمود ان سے ہے

رب نے اپنی اعلی صفت سے انہیں نوازا ہے
دونوں نے اسے بے حد خوبی سے نبھایا ہے

میرا اس جہاں آنا رب کے حکم سے ہی ہے
میرا تربیت پانا والدین سے بھی ہے

ان کی عظمتیں اعلی باقی لوگوں سے بالا
رب نے اپنے قرآں میں یہ ہمیں بتا ڈالا

ماں نے بچپنے میں تھا مجھ کو ہر طرح پالا
باپ نے کمائی میں ہر جتن تھا کر ڈالا

میری ہی خوشی خاطر رات دن لگائے ہیں
میرے چین کی خاطر دکھ بہت اٹھائے ہیں

ان کی عظمتیں جانو رفعتیں بھی پہچانو
ان کی خدمتیں کر لو ساری باتیں بھی مانو

والدین کے حق میں تم دعائیں بھی کر لو
دل پہ نقش تم اظہر کی ندائیں بھی کر لو

والدین کی عظمت ، پر قلم اٹھایا ہے
کیسا پیارا رشتہ یہ ، رب نے اک بنایا ہے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ والدین پر اشعار کے ساتھ ساتھ ماں کی شان میں کلام یا بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں  

ترے دم سے روشن ہے میرا جہاں |باپ اور بیٹی کی محبت پر اردو شاعری

1 تبصرہ
  1. zakupy online کہتے ہیں

    You’re in point of fact a good webmaster. This web site loading velocity
    is incredible. It sort of feels that you are doing any distinctive trick.

    In addition, the contents are masterpiece. you have done a excellent job in this matter!
    Similar here: dobry sklep and also here: Sklep internetowy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.