تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار

Poetry on Palestine in urdu

1 1,944

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت
ذکر قرآں میں ہے پایا تری برکت ہے بہت

تیرے آنگن میں ملے رب کے پیغمبر سارے
ہم کو معلوم ہے اقصی تری حرمت ہے بہت

راہ تکتے تھے نبی سارے مرے آقا ﷺ کی
ہم نے مانا ہے یہ اقصی تری ثروت ہے بہت

لفظ سبحان سے آغاز ہے جس آیت کا
رب کے قرآن میں اقصی تری شہرت ہے بہت

پیارے اللہ کے پیارے سبھی آئے تھے یہاں
رب کے نبیوں سے اے اقصی تری نسبت ہے بہت

ہم کو محبوب ہے اقصی و فلسطیں سارا
یہ ہے اعلان مرا تجھ سے محبت ہے بہت

ہم بھی حاضر ہیں حفاظت کے لئے سب اظہر
کیونکہ دل جان میں اقصی کی عقیدت ہے بہت

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت
ذکر قرآں میں ہے پایا تری برکت ہے بہت

تیرے آنگن میں ملے رب کے پیغمبر سارے
ہم کو معلوم ہے اقصی تری حرمت ہے بہت

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو | مسجد اقصی پر اشعار | Poetry On Palestine

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

درد دل کی دوا ذکر صلی علی | نعت شریف

1 تبصرہ
  1. […] تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.