اے میرے ہمدم اے میرے ساتھی
تمہارا چہرہ جو بے شکن ہے کہ گرد جس پر جمی نہیں ہے
بتارہا ہے کہ تم نئے ہو
تمہارا چہرہ کہ جس پے اب تک خوشی عیاں ہے
بتا رہا ہے کہ تم نئے ہو
تری مسرت بجا ہے لیکن میں سلجھا راہی ہوں راستے کا
میں راہ الفت کی سب ہواؤں کے لمس چہرے پے کھاچکا ہوں
نجانے کتنے ہی راہیوں کو ۔۔۔۔۔
جو تم سے پہلے محبتوں کے سفر پہ نکلے تھے منزلوں کی تلاش میں تھے
نشانِ منزل بتا چکا ہوں
مرا بتانا یہ فرض ہے کہ ابھی جو ہنسنا ہے خوب ہنس لو کہ آگے رستے میں غم بڑے ہیں
اگر چہ تیرا یہ گرم خوں ہے جو دل میں تجھ کو ابھارتا ہے
یہ گرم خوں بھی یہاں پہ آکر کے سرد ہوگا
یہ دل کہ جس میں سیاہ زلفیں حسین چہرے بسے ہوئے ہیں
ذرا سا چل لو تو سارے چہروں سے بے غرض تم یہاں کی مٹی یہاں کے پتھر ہی پاؤ گے بس
تمہارے نازک قدم کہ جن کو ہمیشہ چوما گلوں کی رہ نے
وہی قدم اب یہاں کی راہوں پےسرخ ہوں گے
یہاں کاغازہ یہاں کی مٹی تمہارے رخ کو بگاڑ دے گی
تمہاری صورت کسی درندے میں ڈھال دے گی
تری مسرت بجا ہے لیکن یہ پھر نہ ہوگی
تم اپنے اشکوں سے گرم مٹی کو نرم کرکے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی قبریں بناؤ گے پھر
میں اس سے تم کو بچارہا ہوں
میں اب بھی تم کو بتارہاہوں
ابھی بھی پل ہیں اگر پلٹنا ہے لوٹ جاؤ
ابھی بھی رستے کھلے ہوئے ہیں
میں اب بھی تم کو بتارہاہوں
کہ تم نئے ہو
کہ تم نئے ہو….!
شاعری: عبداللہ حبیب
You’re really a excellent webmaster. This website loading velocity is
amazing. It seems that you’re doing any distinctive
trick. In addition, the contents are masterpiece. you’ve done a great process on this subject!
Similar here: bezpieczne zakupy and also here: Bezpieczne zakupy
[…] […]
Good day! Do you know if they make any plugins
to help with SEO? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but
I’m not seeing very good results. If you know of any please
share. Thanks! I saw similar art here: Backlink Portfolio