براؤزنگ ٹیگ

حمد باری تعالی

بول ہو کوئی زباں پر تو سدا تیرے لۓ | حمدیہ شاعری

بول ہو کوئی زباں پر تو سدا تیرے لۓ چپ رہے گر یہ زباں تو یاخدا تیرے لۓ مقصدِ ہستی مرا ہو تیری طاعت یاالٰہ لب پہ ذکرِ پاک ہو صبح و مسا تیرے لۓ ہے فقط تجھ پر مرا ایمان بھی ایقان بھی قلب میں کوٸ نہیں تیرے سوا، تیرے لۓ آسماں در آسماں…

وہ غم ڈھالے گا خوشیوں میں جو غم رب کو بتاؤ تو | حمدیہ اشعار

وہ غم ڈھالے گا خوشیوں میں جو غم رب کو بتاؤ تو پلٹ جائیں گے سب پانسے ذرا نظریں جھکاؤ تو لگے جو زخم دل پر مندمل کردے گا سب ہی وہ وضو اشکوں سے کرکے تم جو ہاتھوں کو اٹھاؤ تو یہ دنیا گر گرائے سب، وہ رب گرنے نہیں دےگا گرو جو سامنے اس کے،…

بلبل کی چہک، گل کی مہک، چاند ستارے | بہترین حمدیہ اشعار

بلبل کی چہک، گل کی مہک، چاند ستارے مولا!! تری قدرت سے ہیں یہ سارے نظارے جگنو میں دمک ہے مرے مولا ترے دم سے سورج میں چمک ہے مرے مولا ترے دم سے اس بات پہ شاہد ہیں یہ قرآن کے پارے جلوہ ترا موجود ہے افلاک و زمیں پر اک تو ہی تو معبود…

خُدا کی عبادت سکوں ہی سکوں ہے| حمدیہ اشعار

خُدا کی عبادت سکوں ہی سکوں ہے نبیؐ کی اِطاعت سکوں ہی سکوں ہے نبیؐ نے بتایا ہمیں جس ڈگر کا وہی راہِ جنت سکوں ہی سکوں ہے یہ دنیا سے الفت سراسر ہے دھوکہ صحابہؓ سے الفت سکوں ہی سکوں ہے جہاں رب کی عظمت سے دل ہو منور وہی نیک صحبت…

گناہ تو کر چکا لیکن

گناہ تو کر چکا لیکن اٹھانے سے میں قاصر ہوں بس اک نظر کرم مولا ترے در پر میں حاضر ہوں ترا در چھوڑ کر جاؤں کہاں مولا بتا مجھ کو؟ میں ہوں اک بندہ ِعاصی... بہ چشم ِدیدہ ِتر ہوں میں اپنی غفلتوں پر میرے رب شرمندہ ہوں لیکن تمہاری رحمتوں…

کون ہے شاہِ جہاں

حکم پہ کس کے ہوئے قائم زمین و آسماں کس کا سکہ چل رہا ہے کون حاکم ہے یہاں کون ہے ذاتِ نہاں، قدرت میں لیکن ہے عیاں کر رہا ہے جو خدائی، کون ہے شاہِ جہاں کس کے لفظِ کُن کے تابع گردشِ شام و سحر کس کی مرضی سے ہے روشن صورتِ شمس و…

نظر کرم مجھ پر فرما

نظر کرم مجھ پر فرما تو میرا رب ہے میں بندہ ترا تیری زمیں، تیرا ہے آسماں چھوڑ کے تجھے ہم جائیں کہاں سب کو فقط ہے تیرا آسرا تو میرا رب اور میں بندہ تیرا تو ہی ابد ہے تو ہی ازل تیرا حکم ہے سب پہ اٹل جن و بشر ہوں…

جمال تیرا جلال تیرا

جمال تیرا جلال تیرا کمال ہے بے مثال تیرا ہے تو ہی اول، ہے تو ہی آخر اللہ اکبر اللہ اکبر اے میرے مالک بزرگ و برتر نہیں ہے تیرے کوئی برابر ہر ایک ذرے پہ تو ہی قادر اللہ اکبر اللہ اکبر تجھے بھلاؤں تو گم ہو جاؤں اماں…