امت مسلمہ کی بقا اتحاد میں ہے

اتحاد بین المسلمین ہر دور میں مسلمانوں کی بقا اور مسلمانوں کے ارتقا کے لئے ضروری ہے

4 50
ترک عرب اتحاد
پاکستان بنگلہ دیش اتحاد
افغااااانستان پاکستان اتحاد
مذہبی سیاسی جماعتوں کا اتحاد
ہم مسلک سیاسی جماعتوں کا اتحاد
یعنی اتحاد بین المسلمین پر میں عشروں سے لکھتا رہا. کبھی نظم لکھی کبھی ترانے اور کبھی نثر. ہر حوالے سے خوب سے خوب تر لکھنے کی کوشش کی. دلائل سے سمجھایا… تاریخی حوالے دئیے لیکن بھائیوں کو کچھ سمجھ نہ آئی.
کسی نے مجھے مسلک سے غداری کا سرٹیفیکیٹ تھمایا۔ کسی نے تاریخ پر حملے شروع کر دئیے۔ کسی نے ملکی پالیسی بیان کی۔ اور کسی نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو اپنے نظر آتے ہیں سب سے زیادہ مخالفت یہی کرتے ہیں۔ اس لیے اپنی صفوں میں موجود مخالف سے لڑنا پہلے ضروری ہے اعلانیہ دشمن سے لڑنا بعد میں. (دشمن سے پہلے غدار کا سرقلم کرو. صلاح الدین ایوبی ). حالانکہ غدار تو وہ ہوتا ہے جو منہ پر میٹھا ہو اور پینٹھ پیچھے وار کرے… جو آپ کے درمیان موجود ہو کر مخالفت کر رہا ہے وہ غدار نہیں۔ اور اس کا سرقلم نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے ساتھ ڈیلنگ کی جاتی ہے.

 

امت مسلمہ کی بقا اتحاد میں ہے

لیکن مجھے معلوم تھا امت مسلمہ کی بقا اتحاد میں ہے اور چند مشترکات پر اتحاد کر لینے سے نہ کوئی کاپر ہو جاتا ہے اور نہ کوئی غدار. لڑنے والے یزید کے نام پر، لارنس آف عریبہ پر، بھٹو، مجیب اور نیازی کے نام پر لڑتے رہے اور میرے جیسا نقار خانے میں طوطی جتنی آواز رکھنے والا بندہ چیختا رہا کہ اور موضوعات بہت ہیں ان پر آپس میں لڑ لینا لیکن بعد میں. پہلے دشمن سے لڑ لو۔ لیکن کسی نے نہ سنی. جب اور کوئی جواب نہ ملا تو مجھ پر الٹے سیدھے فتوے لگا کر، میری ذات پر حملے شروع کر دئیے گئے.
کچھ سے پبلک میں فیس بک پر بحث کی۔ کچھ سے الگ انباکس واٹس اپ پر بات کی۔ اور پوچھا کہ تمام دینی سیاسی جماعتوں کا دوبارہ متحد ہونے میں کیا قباحت ہے۔ اکثر کا یہی جواب تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی ناکامی کے بعد اب دوبارہ اس اتحاد کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا. حالانکہ صورت حال جتنی بھی مختلف ہو اتحاد تاریخ میں ہمیشہ مفید رہا ہے. سب جماعتیں غلبہ اسلام کے لیے کوشاں ہیں۔ لیکن سب یہی سمجھتی ہیں کہ ہم حق پر ہیں۔ اور باقی سب چابی والے کھلونے. مزے کی بات یہ کہ دو مختلف جماعتیں دونوں ہی ایک دوسرے کے بارے میں یہی سوچتی ہیں. کہ ہم تو حق کے لیے خود نکلے ہیں اور دوسروں کو لانچ کیا گیا ہے.

ہر موقع پر غدار غدار کی رٹ اچھی نہیں ہوتی.

لیکن میں نے بھی حوصلہ نہیں چھوڑا. کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ امت مسلمہ کی بقا اور ارتقاء اتحاد میں ہے. ایک دوسرے کا رد کرنے کے نام پر ایک دوسرے کے کپڑے اتارنے میں نہیں. اور الحمد للہ آج بہت سارے احباب کو یہ بات سمجھ آ رہی ہے. کہ سوشل میڈیا ہی نہیں عالمی یا ملکی سطح پر مشترکات پر اتحاد کیا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے کو کافر منکر مشرک غدار کہنے والی روش سے بچ کر کسی نہ کسی حد تک اعتماد کر کے مشترکہ دشمن کے خلاف کھڑا ہوا جا سکتا ہے. ہر موقع پر غدار غدار کی رٹ اچھی نہیں ہوتی.
اور کسی اپنے کی برائی سرعام بیان کرنا، پاگل عوام کے سامنے بیان کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا. ایک دوسرے کا پردہ رکھنا، بھرم رکھنا، اس کے جذبات و کیفیات کو سمجھ کر اس کے مطابق ردعمل دینا بھی اسلام نے ہی سکھایا لیکن کتنی عجیب بات تھی کہ سب مذہبی جماعتیں آپس میں اتحاد کرنے کی بجائے کسی نہ کسی لبرل کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہر لبرل سیاسی جماعت نے اپنے ساتھ ایک ایک مولوی رکھا ہوا ہے.

 

آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا

مجھے اپنی عقل پر کوئی ناز نہیں کیوں کہ یہ سب کچھ میں نے عشروں پہلے انہی سے ہی سیکھا جب مولانا سمیع الحق صاحب، جنرل حمید گل اور حافظ محمد سعید صاحب نے ملکر دفاع پاکستان کونسل کی بنیاد رکھی تھی. کچھ حادثے ہوئے، شہادتیں ہوئیں اتحاد برقرار نہ رہا لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ اتحاد دوبارہ ہو نہیں سکتا یا یہ کہ اگر اتحاد کر لیا تو افسانوں میں ڈھل جائیں گے. الحمداللہ کوئی کسی کو اس کے دین سے نہیں پھیر سکتا.
اور اللہ کا دین اتنا مشکل بھی نہیں کہ کلمہ پڑھنے والے، نبی کی شان بیان کرنے والے، صحابہ کرام کی تعریف بیان کرنے والے کے ساتھ بیٹھنے بات کرنے کھانے پینے کے نتیجے میں اسلام خطرے میں آ جائے یا یہ کہ جب تک ان کا رد نہ کیا جائے تب تک توحید دل میں نہیں اتر سکتی. بھائی رد کرو دل میں کرو الگ کر لو… لیکن یہ کس نے کہا کہ ایک دوسرے کے منہ پر اعلانیہ کفر و شرک, غداری اور بغاوت کے فتوے لگاؤ.
امت مسلمہ کی بقا اتحاد میں ہے
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو. اپنی تو بس یہی خواہش اور یقین ہے کہ
چین و عرب ہمارا، ہندوستاں ہمارا
مسلم ہیں ہم وطن ہے، سارا جہاں ہمارا
توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا

 

میرے قلم سے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے نعت لازمی دیکھیں 

 

4 تبصرے
  1. ecommerce کہتے ہیں

    Wow, incredible weblog format! How lengthy have you been blogging for?
    you make running a blog glance easy. The total look of your website is
    fantastic, let alone the content! You can see similar:
    sklep internetowy and here ecommerce

  2. sklep online کہتے ہیں

    It’s great that you are getting ideas from this piece of writing as well as from our dialogue made at this time.
    I saw similar here: sklep and also here: sklep online

  3. najlepszy sklep کہتے ہیں

    It is really a great and useful piece of info. I’m satisfied that you just shared this helpful info with us.
    Please keep us up to date like this. Thank you for sharing.
    I saw similar here: E-commerce

  4. sklep internetowy کہتے ہیں

    I’m amazed, I must say. Rarely do I come across a blog that’s both
    equally educative and amusing, and let me tell you, you’ve hit the nail on the head.

    The issue is an issue that too few men and women are speaking intelligently about.

    I’m very happy that I stumbled across this in my search for something
    regarding this. I saw similar here: Sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.