سرکار سے ہے پھیلی یہ تنویر بے مثال
ان کی ثنا سے ہو گئی تحریر بے مثال
جس میں رسول پاک کی مدحت بیاں کرے
واعظ کی دیکھ لو وہ ہے تقریر بے مثال
ان کے طریقہ پر جو چلے اس جہان میں
مل جاتی دو جہان میں توقیر بے مثال
پاکیزگی کی جن کی گواہی خدا نے دی
ان کے گھرانے کی تو ہے تطہیر بے مثال
صدیق اور عمر ، غنی ، کرار خوب ہیں
ازواج ، بیٹیاں ، ہے وہ شبیر بے مثال
ہم کو حضور ہی کی غلامی قبول ہے
ان کی محبتوں کی ہے زنجیر بے مثال
رب نے قلم سخن ہے عطا کر دیا ہمیں
ہم کو ملی یہ رب سے ہے جاگیر بے مثال
نعت رسول پاک میں اظہر مگن ہوا
رب نے مجھے عطا کی یہ تقدیر بے مثال
سرکار سے ہے پھیلی یہ تنویر بے مثال
ان کی ثنا سے ہو گئی تحریر بے مثال
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں