اسلامی شاعریخباب مشہود

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

 

انبیا کا مبارک وہ مسکن ہوں میں
صرف مسکن نہیں انکا مدفن ہوں میں
خون سے پھر بھی دیکھو میں رنگین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

 

میرے اپنوں نے پہلے بھلایا مجھے
دشمنوں نے تبھی آ ستایا مجھے
دورِ حاضر میں کربل کی تضمین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

 

حوصلے آ کے دیکھو جواں ہیں میرے
تم بڑے چھوڑو بچّے طوفاں ہیں میرے
زخمی ہو کر بھی اڑتا میں شاہین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

 

اے خدایا تو ہی اب عمر بھیج دے
میرے گھر بھی سکوں کی سحر بھیج دے
میری حسرت ہے یہ اسکا شوقین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

 

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

شاعری : خباب مشہود

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار

 

 

Shares:
6 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *