قرآن کے محافظ

اللہ رب العزت کے کلام کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے حفاظ کرام کی محبت میں لکھی گئی نظم

1 165

حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ
ہم رب کے ہیں سپاہی ایمان کے محافظ

 

بچپن سے کلمہ ہم کو ماں باپ نے سکھایا
اللہ ہے ایک… ہم کو استاد نے بتایا
رب کے قرآں کا ہم کو ہر اک سبق پڑھایا
تب سے ہیں دینِ فطرت کی شان کے محافظ

 

چلتے ہیں سوئے مسجد پاتے ہیں خیر و برکت
کرتے ہیں جب وضو تو ملتی ہے اک سکینت
نیکی سے بھر لیں دامن کرتے ہیں جب تلاوت
بن جائیں پھر فرشتے ہر اک جان کے محافظ

 

گلشن میں گل کھلے ہیں مالی کے سوز و دم سے
آباد یہ چمن ہے اللہ کے کرم سے
فصل بہار قائم استاذ کے عزم سے
خود پھول پھل بنے ہیں گلدان کے محافظ

 

قرآن کی تلاوت لب پر رکھیں گے جاری
اللہ کا خوف و ایماں ہر دل میں کر دیں طاری
کیسا کمال؟ رب کی توفیق ہے یہ ساری
ہم ہیں نبی کے ہر اک فرمان کے محافظ

 

حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ
ہم رب کے ہیں سپاہی ایمان کے محافظ

شاعری :سلیم اللہ صفدر

 

حفاظ قرآن کے علاوہ اگر آپ علمائے کرام کی توصیف میں شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

 

1 تبصرہ
  1. Analytical Agency کہتے ہیں

    It’s very interesting! If you need help, look here: ARA Agency

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.