پاکستان کا مطلب کیا ہے اس پیغام کو عام کریں |یوم ازادی پاکستان

Independence day poetry in Urdu

0 47

پاکستان کا مطلب کیا ہے اس پیغام کو عام کریں
پاکستان کی خاطر لوگو کام اور کام اور کام کریں

جس مٹی کی خاطر لاکھوں جانوں نے قربانی دی
اپنا پسینہ اور لہو ہم اس مٹی کے نام کریں

جس کی بدولت دیس ملا ہے ہم اس دین کو پھیلائیں
روشن روشن ہر نگری میں تہذیبِ اسلام کریں

آزادی کی نعمت ہم نے ہر اک کو سمجھانی ہے
قائد اور اقبال کا ہر سو ہم جاری پیغام کریں

امن، رواداری، تہذیب محبت کے رنگ اپنائیں
ان سے منور صبح کریں، ان سے ہی روشن شام کریں

ابر بہار کی آس جگا کر ہم کو خزاں سے لڑنا ہے
اشکِ دعا مٹی میں سمو کر ہر ڈالی گلفام کریں

پاکستان کا مطلب کیا ہے اس پیغام کو عام کریں
پاکستان کی خاطر لوگو کام اور کام اور کام کریں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.