لاڈلے سرورِ کونین کے عثمان رہے | شان صحابہ پر اشعار

خلفہ سوئم حضرت عثنان رضی اللہ عنہ کی شان میں ایک خوبصورت کلام

0 93

ہم نے کلثوم و رقیہ سے یہی جانا ہے
لاڈلے سرورِ کونین کے عثمان رہے

بات جب شرم و حیا اور سخا کی آئی
میرا ایمان ہے عثمان ہی ذیشان رہے

ذکرِ عثمان سے ملتی ہے جِلا مومن کو
ذکرِ عثماں سے فقط دور ہی شیطان رہے

میری کچھ اور نہیں ایک ہی چاہت ہے خدا !
ذکرِ عثماں مری بخشش کا جو سامان رہے

ذکرِ عثمان وظیفہ ہے مرا صبح و مسا
ذکرِ عثمان سے آباد ہر اک جان رہے

بات خدّامِ صحابہ کی بتاتا میں چلوں
ان کے نوکر ہی زمانے کے جو سلطان رہے

بغضِ عثمان بنا جن کا مقدّر راقم
ان کمینوں کے سدا دل یونہی ویران رہے

ہم نے کلثوم و رقیہ سے یہی جانا ہے
لاڈلے سرورِ کونین کے عثمان رہے

شاعری: ایم راقم نقشبندی

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.