اسلام کے ٹھیکیدار نہیں اسلام کے پہرے دار ہیں ہم
اسلام کے خدمتگار تھے ہم اسلام کے خدمتگار ہیں ہم
ناموسِ رسالت کی خاطر ناموسِ صحابہ کی خاطر
ہر باطل خُوب سمجھتا ہے بیدار تھے ہم بیدار ہیں ہم
بستی بستی قَرِیہ قَرِیہ ایمان کی دعوت دیتے ہیں
آقا کی مبارک اُمت کے غمخوار تھے ہم غمخوار ہیں ہم
انگریز ہوں یا انگریزوں کے آلہءِ کار مقابل ہوں
شیرِ ہند ٹیپو سلطاں کی تلوار تھے ہم تلوار ہیں ہم
تاریخ گواہی خود دے گی میسور سے بالا کوٹ تلک
ہر دشمنِ دین سے لڑنے کو تیار تھے ہم تیار ہیں ہم
تقریرمیں ہم،تحریرمیں ہم،تکبیر میں ہم، تدبیر میں ہم
ایمان کی دولت سےہُدہُد سرشار تھے ہم سرشار ہیں ہم
اسلام کے ٹھیکیدار نہیں اسلام کے پہرے دار ہیں ہم
اسلام کے خدمتگار تھے ہم اسلام کے خدمتگار ہیں ہم
شاعری: ہدہد الہ آبادی
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں