نہایت قیمتی شب ہے پٹاخے مت بجاؤ تم
فضیلت والی شب ہے یہ نہ غفلت میں گنواؤ تم
عبادت کے لئے رب نے بنایا ہے تمہیں لوگو
عبادت کے مواقع پر عبادت ہی کماؤ تم
یہ شعبان المعظم میں مبارک رات آتی ہے
نوافل سے تلاوت سے اسے سارے سجاؤ تم
وہی رب ہے چلو اس کے ہی حکموں پر سبھی یارو
خدا سے جو کیا سب نے وہی وعدہ نبھاؤ تم
براءت کی یہ رات اک ہے فضائل اس کے ثابت ہیں
مگر بدعت میں لگنے سے یہاں خود کو بچاؤ تم
نبی شعبان کو کہتے تھے میرا یہ مہینہ ہے
اسے رمضان کی پیاری تیاری میں لگاؤ تم
خدا کے فضل سے لکھتا قلم میرا مضامیں ہے
گزارش ہے کہ اظہر کا یہ درد دل سناؤ تم
نہایت قیمتی شب ہے پٹاخے مت بجاؤ تم
فضیلت والی شب ہے یہ نہ غفلت میں گنواؤ تم
قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اردو شاعری