نعت نبی سے دل کو ہیں سرشار کر گئے
رب کے کرم سے پیارا یہ ہم کار کر گئے
جگ میں نئے نبی کی ضرورت نہیں رہی
نبیوں کا آنا ختم تو سرکار کر گئے
بدعات کو حیات میں شامل نہ کرنا تم
کرنا وہی جہاں میں جو سردار کر گئے
پیارے نبی کے ساتھی ہیں رہبر ہمارے سب
مشکل وہ گھاٹیوں کو سبھی پار کر گئے
پیارے نبی کا رستہ ہے چھوڑا جہان میں
قسمت میں لوگ اپنی تو وہ خار کر گئے
دھوکے کے گھر سے دھوکہ جو کھائے ہوئے چلے
منزل وہ آخرت کی تو دشوار کر گئے
اللہ ، نبی سے ہم کو محبت ہی ہو گئی
اظہر جہان بھر میں یہ اظہار کر گئے
نعت نبی سے دل کو ہیں سرشار کر گئے
رب کے کرم سے پیارا یہ ہم کار کر گئے
نبی کی نعت سے دل میں اجالا کرتا ہوں| نعت رسول مقبول
If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit
naat with urdu lyrics | Naat sharif | urdu poetry islamic | Naat poetry in Urdu 2 lines