مصطفیٰ سا کبھی کوئی آیا نہیں | نعت رسول مقبول
مصطفیٰ سا کبھی کوئی آیا نہیں
ان کا ثانی خدا نے بنایا نہیں
رات معراج میں مقتدی کہہ گئے
آپ سا مقتدیٰ ہم نے پایا نہیں
دیکھ کر چاند بھی جس سے شرما گیا
ایسا رب نے حسیں پھر سجایا نہیں
جیسے ان کو بلایا گیا عرش پر
ایسے رب نے کسی کو بلایا نہیں
دید محمود جس کو نبی کی ہوئی
اس کی نظروں میں کوئی سمایا نہیں
مصطفیٰ سا کبھی کوئی آیا نہیں
ان کا ثانی خدا نے بنایا نہیں
رات معراج میں مقتدی کہہ گئے
آپ سا مقتدیٰ ہم نے پایا نہیں
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں