اسلامی شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

مسلمانو مبارک ہو کہ پھر ماہ صیام آیا | ماہ رمضان پر خوبصورت اردو کلام

مسلمانو مبارک ہو کہ پھر ماہ صیام آیا | ماہ رمضان پر خوبصورت اردو کلام

مسلمانو مبارک ہو کہ پھر ماہ صیام آیا
یہ لے کر ساتھ اپنے پھر تراویح کا قیام آیا

بڑھا دیتا ہے اللہ رزق ہر مومن کا اس ماہ میں
تلذذ سے بھرے کھانوں کے ہمراہ لے کے جام آیا

تنافس ہو تقابل ہو عبادت میں مہینہ بھر
ہمارے پاس آقا کا یہ پیارا اک پیام آیا

ہوا قرآن نازل اس مہینے میں کتابیں بھی
کہ جبریل امیں لے کر خدا کا ہے کلام آیا

اک ایسی رات ہے اس میں فضیلت جس کی ثابت ہے
ملائک کا اترنا ، ساتھ پیغام سلام آیا

ادا کرنا نوافل کا مبارک اس مہینے میں
فرائض کے برابر ان نوافل کا مقام آیا

گنہگاروں کی بخشش ہے تو سیزن نیکیوں کا بھی
خدائے لم یزل کی رحمتوں کا نامہ نام آیا

خدا کا ذکر ہو ہر دم زباں پر غیبتیں نہ ہوں
زباں کی یہ حفاظت کا عجب اک انتظام آیا

جو بو معدے سے اٹھتی ہے خدا کو ہے پسندیدہ
خدا کا کتنا صائم کو معطر یہ انعام آیا

بفضل رب میں لکھنے اب لگا نعتیں بھی نظمیں بھی
خدا کا شکر ہے اظہر کہ مجھ کو بھی یہ کام آیا

مسلمانو مبارک ہو کہ پھر ماہ صیام آیا
یہ لے کر ساتھ اپنے پھر تراویح کا قیام آیا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اردو شاعری

If you want to read more ramzan poetry in urdu text, please visit

Ramzan poetry in urdu text| ramzan poetry in urdu | ramdan poetry | ramdan poetry in urdu | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry best | Urdu poetry Islamic |

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *