مجھے الفت محمد سے، میں ہوں سرکار کا عاشق | عشق رسول پر خوبصورت نعت | poetry for naat
naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | naat poetry in urdu two lines
کسی کو مال کی چاہت، کوئی ہے یار کا عاشق
مجھے الفت محمد سے، میں ہوں سرکار کا عاشق
اترتے ہیں ملائک بھی جہاں پر با ادب ہوکر
میں اس دربار کا شائق میں اس دربار کا عاشق
امام الانبیاء بن کر جو لوٹے آسمانوں سے
میں نبیوں اور رسولوں کے اسی سردار کا عاشق
الہی! میری قسمت میں وہ شہرِ مصطفٰی لکھ دے
ہوں میں اس خاک کا شیدا، میں ہر دیوار کا عاشق
مرے محبوب کی گیسو، لب و رخسار، کیا کہنے!
زمانہ پھر نہ کیونکر ہو مرے دلدار کا عاشق
وہ جس نے اک نظر دیکھا رسول پاک کو لوگو!
ہوا اس دم رسولِ پاک کے کردار کا عاشق
سدا لکھتا رہے میرا قلم آقا کی تعریفیں
رہے ہمدرد ہردم نعت کے اشعار کا عاشق
کسی کو مال کی چاہت، کوئی ہے یار کا عاشق
مجھے الفت محمد سے، میں ہوں سرکار کا عاشق
شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو | نعت شریف
زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے | نعت شریف
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں