محمد امجد اکبرنعت رسول مقبول

مدت سے ہے یہ بات دل بیقرار میں | نعت رسول مقبول | naat poetry in urdu

مدت سے ہے یہ بات دل بیقرار میں ہو زندگی کی شام نبی کے دیار میں واللہ جو دلکشی ہے محمد کے شہر میں وہ دلکشی نہیں ہے کسی لالہ زار میں
مدت سے ہے یہ بات دل بیقرار میں | نعت رسول مقبول | naat poetry in urdu

مدت سے ہے یہ بات دل بیقرار میں
ہو زندگی کی شام نبی کے دیار میں

واللہ جو دلکشی ہے محمد کے شہر میں
وہ دلکشی نہیں ہے کسی لالہ زار میں

موسم نبی کے شہر کا کتنا حسین ہے
لے لوں میں ایک شام یہاں کی ادھار میں

طیبہ نگر سے لوٹ کے آتا نہ عمر بھر
ہوتی اگر یہ بات مرے اختیار میں

امت سے انکے پیار کے بارے میں کیا کہوں
کچھ بھی کمی نہ پائی گئی انکے پیار میں

روح القدس کلامِ خدا لے کے آئے تھے
خلوت نشیں جب آپ تھے مکہ کے غار میں

مدحت سرا جب انکے کیے جائیں گےشمار
آئےگا میرا نام بھی امجد شمار میں

مدت سے ہے یہ بات دل بیقرار میں
ہو زندگی کی شام نبی کے دیار میں

شاعری : محمد امجد اکبر

کس بشر پہ مخفی ہے برتری مدینے کی | مدینہ پر اشعار

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے | نعت رسول مقبول

Poetry for naat in Urdu | Naat text in Urdu | Most beautiful naat in Urdu lyrics | Madina poetry in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *