میرے مولا ازل سے تیری رحمت کا سہارا ہے| hamd poetry in urdu 2 lines
islamic urdu poetry | hamd poetry | urdu poetry 2 lines | حمدیہ اشعار
میرے مولا ازل سے تیری رحمت کا سہارا ہے
میرا ہر گام ذلت میں میری کوشش خسارہ ہے
تیری ہے بادشاہی اس جہاں میں اے میرے مولی
میں ہر اک عمل میں قاصر تیری بس ذات بالا ہے
اسی ماہ مقدس میں تیری رحمت کا غلبہ ہے
میری بھی مغفرت کرنا جو میں نے کر گزارا ہے
رہے قرآں سے الفت بھی تلاوت لب پہ ہو جاری
ملے تسکین اس دل کو تیری چوکھٹ پہ آیا ہے
تیری ذات کریمی پر میرا قائم یقیں اب تک
مصیبت میں گرے جب بھی تیری رحمت نے تھاما ہے
میری اس زندگی فانی میں ہو جذبہ عبادت کا
گناہوں سے رہے دوری صدا تجھ سے خدایا ہے
عنایت ابن صادق پر رہے مولی تیری ہر دم
نگاہوں کی نحوست نے غم دل کو بڑھایا ہے
میرے مولا ازل سے تیری رحمت کا سہارا ہے
میرا ہر گام ذلت میں میری کوشش خسارہ ہے
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دے دے |دعائیہ کلام
Urdu Poetry Islamic |Urdu Poetry Text | hamd poetry in urdu 2 lines | hamd poetry | urdu poetry 2 lines | amazing urdu poetry