میرے عکس پہ مرتے ہیں کچھ دیوانے |اردو شاعری

best urdu poetry sad

0 15

میرے عکس پہ مرتے ہیں کچھ دیوانے
میری شمع سے روشن ہیں کچھ پروانے

میں وہ گل ہوں جس سے خفا ہے مالی بھی
مجھ سے خوشبو پاتے ہیں کچھ انجانے

اے رندانِ شہر نہ برتو روپوشی
میرے نام سے چلتے ہیں کچھ مے خانے

میں وہ رازِ دل ہوں اہلِ دل کے لیے
اپنوں نے چھوڑا اور سمجھے بیگانے

سازِ مَحبت سوزِ وفاداری بھی ہے
اہلِ درد کے شامل ہیں کچھ پیمانے

جن کو راہِ محبت میں نے دکھلائی
آئے ہیں وہ لوگ مجھے اب ٹھکرانے

چھوڑ اب راقِم ذکرِ مَحبت کرتے ہیں
اپنی محفل میں آئے ہیں مستانے

میرے عکس پہ مرتے ہیں کچھ دیوانے
میری شمع سے روشن ہیں کچھ پروانے

شاعری: ایم راقم نقشبندی

ستاروں سے راہ پکڑنے والو ستارہ خود بن کے راہ دکھاؤ | محبت بھری اردو شاعری

میری بے کار محبت کو یہ اعزاز ملا ۔۔۔ دیکھ لیتا ہوں ترے عکس میں تصویر اپنی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.