مِرے الفاظ لایعنی مِرے جذبات بے معنی | کسر نفسی کے اظہار پر مشتمل اشعار

0 35

مِرے الفاظ لایعنی مِرے جذبات بے معنی
تری ہر بات اعلٰی ہے مِری ہر بات بے معنی

سنائیں کس کو حالِ دل جہاں والوں کی نظروں میں
ہماری سوچ گھٹیا ہے ہماری ذات بے معنی

عجب رنگوں کی دنیا میں بدلتے رنگ دیکھے ہیں
کسی کی جیت پر خوشیاں کسی کی مات بے معنی

مجھے مجذوب کہہ کے رد کیا ہے اہلِ دانش نے
چلوں کیسے جہاں کے سنگ میرا ساتھ بے معنی

تمہی ہمدردیوں کے مستحق ہو سب کی نظروں میں
ترے دکھ اصلی ٹہرے ہیں مرے حالات بے معنی

تمہیں مَسنَد نشینوں کی رفاقت راس آئی ہے
توجہ لاکھ دوں لیکن مرے خدشات بے معنی

مِرے الفاظ لایعنی مِرے جذبات بے معنی
تری ہر بات اعلٰی ہے مِری ہر بات بے معنی

شاعری: ہدہد الہ آبادی

اگر آپ دوستی پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جابجا دھوکہ ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا جان کر سب کی حقیقت بِھیڑ میں تنہا ہوا| تنہائی پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.