میرے اجداد نے مانگا چمن میں آشیاں لوگو | وطن سے محبت پر اشعار

poetry on pakistan independence day | urdu poetry on independence day of pakistan | poetry about pakistan in urdu

0 81

میرے اجداد نے مانگا چمن میں آشیاں لوگو
میرے رب نے عطا کر دی یہ فصل گلستاں لوگو

وہ پرچم جس کو تھاما ہے میرے اجداد نے برسوں
اسی کی چھاؤں میں آگے بڑھے گا کارواں لوگو

وہ جس کلمے سے ہے مضبوط بنیاد وطن لوگو
اسی کلمے سے ہی مضبوط ہو دیوار جاں لوگو

یہ مانا ہم نے بنیاد ِ وطن اسلام پر ہی ہے
سیاست میں معیشت میں مگر ہے یہ کہاں لوگو؟

اگرچہ ظلم و تاریکی میں ڈوبا ہے جہاں لوگو
مگر ہم کو ہمارے رب سے ہے حکم اذاں لوگو

ہزاروں پھول پنچھی ہیں مگر کتنے شکاری بھی
ہیں کب سے گھات میں بن کر عدوئے آشیاں لوگو

قدم اپنے جمائیں، ہر مقابل پر فتح پائیں
ہمارے واسطے سب منتظر ہیں یہ میداں لوگو

عدل، تعمیر اور تعلیم کے زیور سے آراستہ
ہماری کاوشوں سے یہ وطن ہو ضوفشاں لوگو

اسی جذبے سے ہی اس دیس کی مٹی سے چاہت ہے
اسی جذبے سے لاکھوں کارواں پہنچے یہاں لوگو

بنایا تھا وطن ملکر بچائیں گے وطن ملکر
اگر بس اک مرکز کو ہوں صفدر سب رواں لوگو

میرے اجداد نے مانگا چمن میں آشیاں لوگو
میرے رب نے عطا کر دی یہ فصل گلستاں لوگو

شاعری : سلیم اللہ صفدر

وطن کے نوجوانو یہ وطن اپنا سجاؤ تم| مایوس نوجوانوں کیلئے امید بھری اردو شاعری

ہزاروں دکھ ہیں دنیا کے، مگر ہے مان پاکستاں

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں 

poetry on pakistan independence day | urdu poetry on independence day of pakistan | poetry about pakistan in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.