ڈاکٹر محمد اظہر خالدمنقبت

میں امی عائشہ کی توقیر لکھ رہا ہوں | حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کلام

میں امی عائشہ کی توقیر لکھ رہا ہوں

میں امی عائشہ کی توقیر لکھ رہا ہوں

محبوب رب  کی ان کو تصویر لکھ رہا ہوں

 

صدیق کی وہ بیٹی ، پیارے نبی  کی زوجہ

صدق و صفا کی ان کو جاگیر لکھ رہا ہوں

 

بو بکر کے گلستاں میں تربیت ہے پائی

اسماء کی پیاری پیاری ہمشیر لکھ رہا ہوں

 

مروی ہزاروں جن سے میرے نبی کی باتیں

کیسی تھی پیاری ان کی تقریر لکھ رہا ہوں

 

پاکیزگی کی جن کی رب دے رہا گواہی

میں اپنی ماں کو شان تطہیر لکھ رہا ہوں

 

دین متیں کی باتیں سیکھیں صحابہ ماں سے

ان سے ہوئی ہے دیں کی تعمیر لکھ رہا ہوں

 

ناموس عائشہ پر اظہر بھی سر بکف ہے

اپنے قلم کو میں اب شمشیر لکھ رہا ہوں

 

میں امی عائشہ کی توقیر لکھ رہا ہوں

محبوب رب کی ان کو تصویر لکھ رہا ہوں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

صحابہ سے جو بدگماں کررہے ہیں| شان صحابہ پر اشعار | Urdu Poetry Islamic

If you want to read more Islamic poems urdu about Sahabah please click

Urdu poetry manqabat | islamic poems urdu | islamic poetry | Urdu poetry text

Shares:
1 Comment
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *