مدارس دین کا چہرہ مدارس تاقیامت ہیں | مدارس پر ایک نظم
best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu 2 lines | islamic poetry in urdu
مدارس دین کا چہرہ مدارس تاقیامت ہیں
میرے اجداد کا ورثہ، میرے رب کی عنایت ہیں
مدارس مٹ نہ پائیں گے مدارس کم نہیں ہوں گے
عدوئے دین کے آگے کبھی سرخم نہیں ہوں گے
مدارس اک حقیقت ہیں کبھی مبہم نہیں ہوں گے
مدارس دین کے پیاسوں کی خاطر ابر رحمت ہیں
ہمیں ہیں یاد کہ اجداد نے کیا کچھ سکھایا ہے
درختوں کی گھنی چھاؤں میں بھی قرآں پڑھایا ہے
خزاں کے وار سے اپنی اس امت کو بچایا ہے
مدارس حال و مستقبل ہیں، ماضی کی روایت ہیں
سبھی رنگ ِ شریعت ہیں، پیامِ امن و الفت ہیں
مدارس کے یہ سب منظر محبت ہیں اخوت ہیں
مدارس کے سبھی دشمن ہمیشہ سے ہی غارت ہیں
مدارس آج بھی دیکھو سلامت ہیں سلامت ہیں
مدارس امن کے داعی، مدارس گلشنِ ایماں
مدارس ہیں محبت اور وفاؤں کا حسیں پیماں
میری اس پاک دھرتی کے لیے ہیں خیر کا ساماں
یہی امن و اخوت کے لیے صفدر ضمانت ہیں
مدارس دین کا چہرہ مدارس تاقیامت ہیں
میرے اجداد کا ورثہ، میرے رب کی عنایت ہیں
شاعری :سلیم اللہ صفدر
حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ
مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار
دینی مدارس بمقابلہ عصری تعلیمی ادارے | اعتراض اور تنقید آخر کیوں ؟
اگر آپ مزید اردو اسلامی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu 2 lines | islamic poetry in urdu