خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے| اردو غزل | urdu ghazal lyrics

2 line attitude shayari in urdu| urdu poetry ghazal lyrics | shero shayari urdu

0 20

خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے
حوصلہ ٹوٹتے تارے سے بھی ہو جاتا ہے

ہم نے اک آسرے پر عمر گنوا دی تو کٌھلا
جسم بے زور سہارے سے بھی ہو جاتا ہے

تم کو رنگوں کی کرامت پہ یقیں ہے ورنہ
نقش محفوظ تو گارے سے بھی ہو جاتا ہے

کشتیاں جشن مناتی ہیں کہ جاری ہے سفر
آدمی دور کنارے سے بھی ہو جاتا ہے

اینٹیں ملبے سے سلامت بھی نکل آتی ہیں
کچھ نہ کچھ نفع ، خسارے سے بھی ہو جاتا ہے

ہو تو دشمن سے بھی سکتی ہے توقع کوئی
بد گماں دل ، کسی پیارے سے بھی ہو جاتا ہے

کیا ہوا خود کو پرکھنے نہ دیا جو اس نے
یار دھوکہ تو سنارے سے بھی ہو جاتا ہے

بات ہے صرف اذیت کو بسر کرنے کی
لمس مانوس شرارے سے بھی ہو جاتا ہے

اس نے کہہ کر بھی تکلف ہی کیا ٌٌ جاؤ ضمیر ٔٔٔ
ورنہ یہ کام اشارے سے بھی ہو جاتا ہے

خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے
حوصلہ ٹوٹتے تارے سے بھی ہو جاتا ہے

شاعری : ضمیر قیس

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

ہوا سے دھند کا جیسے حصار ٹوٹتا ہے | اداس شاعری

آسماں سے اس حسیں کے گھر کا منظر اور تھا | اردو غزل محبت

sad urdu ghazal | attitude shayari in urdu | urdu poetry ghazal lyrics | urdu ghazal lyrics | shero shayari urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.