خدا تک پہنچنے کا رستہ ہے بیوی | بیوی پر اشعار

Urdu poetry in text on wife

0 276

خدا تک پہنچنے کا رستہ ہے بیوی

نگاہِ محبت میں ملکہ ہے بیوی

 

کسی کی وفاؤں کا طالب نہیں ہوں

وفا کے سفر میں رفیقہ ہے بیوی

 

خیالات کو چُھو کے پاکیزگی دے

معطر ہوا کا وہ جھونکا ہے بیوی

 

جسے بدنگاہی نے بہرہ کیا ہے

وہ انجاں ہے پٗرکیف نغمہ ہے بیوی

 

غمِ غیر محرم سے نکلو جوانو!

حقیقی محبت کا رشتہ ہے بیوی

 

کہیں دیکھنے کی تمنا نہیں ہے

گناہوں سے دوری وسیلہ ہے بیوی

 

سمجھدار لوگوں کو معلوم ہدہد

کہ قدرت کا انمول تحفہ ہے بیوی

 

خدا تک پہنچنے کا رستہ ہے بیوی

نگاہِ محبت میں ملکہ ہے بیوی

 

شاعری: ہدہدالہ آبادی

میری رفیقہ ابھی تو کتنی وفاؤں کا ہے حساب باقی | بیوی کے نام شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.