جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے | والدین کی جدائی پہ نظم | urdu poetry parents

urdu poetry mother | urdu poetry father |poem on parents in urdu

0 46

جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے

خوں مجھے دے کر جگر کا اس نے پالا
میری ماں کا پیار تھا سب سے نرالا
دل مرا رب کی محبت سے اجالا

اب نہیں انمول ماں جیسا یہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے

 

باپ کی عظمت کے قصے بھی نرالے
دھوپ میں مزدوری کر کے پیٹ پالے
جسکے دم سے دین و دنیا میں اجالے

باپ بن خالی مرے دل کا مکاں ہے
اٹھ گیا سر سے مرے یہ آسماں ہے

 

ہر پریشانی میں سینے سے لگاتی
میرے نخرے ہر د فعہ ماں ہی اٹھاتی
خُلقِ آقا کےمجھے قصے سناتی

میری ماں عظمت کا کامل اک نشاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے

 

جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے

 

.مجھ کو کندھے پر مرے بابا اٹھاتے
جبکہ سردی اور گرمی سے بچاتے
جب خفا ہوتی مجھے ہر دم مناتے

زندگی بن جسکے مانندِ خزاں ہے
اٹھ گیا سر سے مرے یہ آسماں ہے

 

عید جب آتی نئے کپڑے دلاتی
جمع پونجی ساری بچوں پرلٹاتی
وہ قناعت کا سبق ہم کو سکھاتی

 

جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے

شاعری :صغریٰ یامین سحر

درد دل کی دوا والدہ ماجدہ۔۔۔ ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ | ماں پر شاعری

میری روح و جاں کا قرار تھا| مرحوم والد پر شاعری

اگر آپ ماں کی محبت پر مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

urdu poetry mother | urdu poetry father |poem on parents in urdu | poetry about parents in urdu | urdu poetry for parents |poetry on mother in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.