اسلامی تاریخ کے درخشاں باب اندلس میں

وہ کیا گردوں تھا۔۔؟ (قسط دوم)

3 20

ایک نوجوان کی سرزمین اندلس کی سیر کا احوال کہ جو اپنے آباء و اجداد کی تاریخ سے بالکل واقف نہیں تھا ۔اس نے اسلامی تاریخ کے درخشاں باب اندلس میں کیاکیا دیکھا ۔۔۔۔؟ "وہ کیا گردوں تھا۔۔۔۔!”کی دوسری قسط پڑھیں۔

  اجنبی کی آمد

ٹھک ٹھک۔۔۔۔ٹھک۔۔۔عاشر اور ندیم صاحب نمازفجرسے فارغ ہوئےتھے کہ دروازے پردستک ہوئی۔ اس وقت کون ہوسکتا ہے ۔۔۔؟۔۔۔شاید ہوٹل انتظامیہ کا کوئی فرد ہوگا۔۔۔ عاشر دل ہی دل میں سوچتے ہوئے آگے بڑھا۔ دروازہ کھولا تو سامنے کوئی شخص ہاتھ میں کچھ تھامے کھڑاتھا،

وہ ایک لمبا اوورکوٹ پہنے ہوئے تھاجس سے اس کا پورا جسم ڈھکا ہواتھااور سر پرگرم ٹوپی تھی جو اس کے چہرے کو بھی ڈھانپے ہوئی تھی۔ـ "بیٹا!کون آیا ہے دروازے پر۔!ـ”۔عاشر نے تاخیرکی تو پیچھے سے ندیم صاحب بھی دروازے پر آگئے۔ــ "السلام علیکم ۔۔۔۔۔ندیم اندر نہیں بلاؤ گے کیاـ”

amazingurdu.com
کیاواقعی یہاں کی یہ گلیاں یہ سڑکیں مسلمانوں کی قدم بوسی کرچکی ہیں ۔۔۔۔؟

دروازے پر موجودشخص نے ندیم صاحب کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا۔ـ "وعلیکم السلام ۔۔۔آؤآؤ فرحان ۔۔اتنی صبح ہی آگئےـ” ندیم صاحب نے دروازہ بندکرتے ہوئے کہا۔  "میں نے سوچا آپ لوگ بھوکے ہوگے اس لیے میں گھر سے خاص طور پرآپ کےلیے کھانا لیکر آیاہوں کیونکہ اسپین میں تو خال خال ہی حلال کھانا ملتا ہے” ۔ آنے والے آدمی فرحان صاحب تھےجواتنی صبح اپنے ساتھ کھانالائےتھے۔

"عاشر بیٹا!تم تو بہت جلدی بڑے ہوگئے ہو،میں نے جب آخری بار تمہیں دیکھاتھاتوتم چھ سال کےتھے "عاشر سے فرحان صاحب نے مصافحہ کرتے ہوئےکہا۔
کھانے سے فارغ ہوئے توعاشر کی نگاہیں کھڑکی سے باہر کےمناظرکودیکھنے کی جستجومیں تھیں۔ فرحان صاحب نے فوراًبھانپ لیااور آج کے دن کا ٹورپلان بیان کرنے لگے۔ "ہم آج سے اس سرزمینِ اندلس پراپنی سیر کاآغاز کریں گے اور اسلامی تاریخ کی شاندار عمارتوںاور تاریخی جگہوں کو دیکھیں گے جن سے ہماری اسلامی تاریخ کی کئی سنہری داستانیں وابستہ ہیں”۔
"انکل کچھ سمجھ نہیں آئی کہ ہم تو اسپین میں آئے ہیں اور یہ تو ایک غیرمسلم ملک ہے تو بھلا یہاں کہاں مسلم عہد کی عمارتیں ہوں گی اور یہ اندلس بھلا کون سی جگہ ہے۔۔۔۔!”عاشرنے بات کو ٹوکا۔

کیا اسپین مسلمانوں کا تھا۔۔؟

"بیٹا!اندلس اسپین ہی کا نام ہےجو اسے مسلمانوں نے دیاتھا۔ یہاںکئی سال ہم مسلمانوں نےہی حکومت کی جو711سے 1492تک کاعرصہ بنتا ہے ۔ یہ دور مسلمانوں کا بڑا عظیم دور تھا۔ اس دور میں یہ علم و ادب، سائنس اور فنون لطیفہ کا مرکز تھا، صدافسوس مگرآج ہم مسلمان ہی یہاں بیگانوں کی طرح بیٹھے ہیں۔ "فرحان صاحب کے لہجے میں افسردی آگئی۔ "یعنی یہ سارا علاقہ جو ابھی ہم دیکھ رہے ہیں اور رات جہاں ہم ہمارا ہوائی جہازاترا۔۔۔۔یہ سب مسلمانوں کے علاقے تھے”عاشرنےحیرت سے کہا۔ موجودہ اسپین جو مسلم دور میں اندلس تھا۔ یہاں جابجا اسلامی تاریخ کے سنہرے نقوش ملتے ہیں اور اسلامی عہد رفتہ کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

amazingurdu.com
غرناطہ میں موجود مسلم عہد کی ایک شاندار عمارت الحمراء

"ہاں بالکل بیٹا،مالاگاکہ جہاں ہم لینڈ ہوئے مسلم عہد میں اسکانام مالقہ تھا۔ اور صرف یہ چند علاقے ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کو پرکھیں تو نظر آئے گا کہ سارا اسپین اور پرتگال کا علاقہ بھی اسلامی اندلس میں شامل تھے”۔ ندیم صاحب نے معلومات میں اضافہ کیا۔”آج ہم غرناطہ میں موجود مسلم عہد کی ایک شاندار عمارت الحمراء دیکھیں گے۔ چلیں سبھی وہیں چلیں گے بقیہ باتیں راستے میں ہوجائیں گی۔”
سب باہر جانے کےلیے اٹھےاورچندساعتوں میں وہ ہوٹل کے باہر کھڑے تھے۔ وہ فرحان صاحب کی کار میں سوار ہوئے اور الحمراء کی جانب چل دیے۔ عاشرکارکی عقبی سیٹ پر بیٹھا غرناطہ کی گلیوں کو نہایت حیرت سے دیکھ رہاتھا۔ یہ سب اس کےلیے نیاتھاجبکہ ندیم صاحب یہاں پہلے بھی آچکےتھےاور اب فرحان صاحب سےباتیں کرنے میں مصروف تھے۔ یہاں کی سڑکیں صاف شفاف تھیں اور مکان پرانے مگر شاندارتھے۔ وہ بیرونی مناظر کو بڑی عمیق نگاہ سے دیکھ رہاتھا۔ کیایہاں واقعی ہم مسلمان حکمران تھے۔۔۔؟ کیاواقعی یہاں کی یہ گلیاں یہ سڑکیں مسلمانوں کی پابوسی کرچکی ہیں ۔۔۔۔؟ کیا ہم مسلمان اتنے طاقتور تھے کہ ہماری یورپ میں بھی بادشاہت تھی۔۔۔۔؟ کئی سوال تھے جو عاشر کو پریشان کیے ہوئے تھے ۔
وہ انہی خیالوں میں مستغرق تھا کہ کار رک گئی۔ سب کار سے اترے تو سامنے الحمراء کی داخلی دروازہ ان کا منتظرتھا۔”(جاری ہے)

مصنف:عبداللہ حبیب

 

وہ کیا گردوں تھا۔۔؟ (قسط اول)

3 تبصرے
  1. sklep internetowy کہتے ہیں

    Wow, fantastic weblog layout! How lengthy have you been running
    a blog for? you made running a blog glance easy. The full glance of
    your website is wonderful, let alone the content
    material! You can see similar: najlepszy sklep and here sklep internetowy

  2. sklep internetowy کہتے ہیں

    Whats up very nice web site!! Guy .. Excellent ..

    Wonderful .. I’ll bookmark your blog and take the feeds additionally?
    I am glad to search out numerous helpful info right here within the submit, we’d like develop more strategies in this regard, thank you
    for sharing. . . . . . I saw similar here: E-commerce

  3. https://hitman.agency/how-to-use-a-redirect-link-list کہتے ہیں

    Hey! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m
    trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not
    seeing very good gains. If you know of any please share. Many thanks!

    I saw similar art here: Link Building

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.