ہے مدینے کا سماں چاروں طرف نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف | نعت رسول مقبول

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif

0 11

ہے مدینے کا سماں چاروں طرف
نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف

بوسہ ء گنبد کو یہ بے تاب ہے
جھک رہا ہے آسماں چاروں طرف

یاد آئے پھر بہت حبشی بلال
گونجی مسجد جب اذاں چاروں طرف

عاشقوں کو مل ہی جاتے طیبہ میں
پیارے آقا  کے نشاں چاروں طرف

پیارے آقا  کے نگر میں دیکھ لو
نور ہی نور اک عیاں چاروں طرف

زائریں سب پڑھ رہے صل علی
ذکر ہے زیر زباں چاروں طرف

رب سے اظہر التجا ہے ہر گھڑی
میری نعتیں ہوں بیاں چاروں طرف

ہے مدینے کا سماں چاروں طرف
نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف

 

 

ہے مدینے کا سماں چاروں طرف نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف | نعت رسول مقبول
خدا کے فضل سے طیبہ میں پہنچیں
وہیں جیون بتائیں ، مانگتا ہے

مدینہ کی فضائیں ، مانگتا ہے
وہ پاکیزہ ہوائیں ، مانگتا ہے

دل بے تاب قابو میں نہیں ہے
نبی کے شہر جائیں ، مانگتا ہے

دل مضطر نبی  کے شہر کی پھر
اذانوں کی صدائیں ، مانگتا ہے

خدا کے فضل سے طیبہ میں پہنچیں
وہیں جیون بتائیں ، مانگتا ہے

نبی  کے پاس بیٹھیں روتے روتے
انہیں نعتیں سنائیں ، مانگتا ہے

دلوں میں سب کے اتریں میرے اللہ
یہ دیوانہ ندائیں ، مانگتا ہے

خدائے پاک اظہر کو مدینہ
دوبارہ سے دکھائیں ، مانگتا ہے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا | نعت شریف اردو 

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.