ہر طرف بے بسی کا عالم ہے
جس کو دیکھو وہ شخص بے دم ہے
کوئی انسانیت نہیں باقی
مال کے آگے سب کا سر خم ہے
مشرقی والدین کیا جانیں
مشرقی نسلِ نو کو کیا غم ہے
کیوں محبت کے نام پر ہر شخص
دل گرفتہ ہے اور برہم ہے ؟
زندگی کے تمام زخموں کا
صرف تیرا وجود مرہم ہے
کیوں لٹاتے ہو پیار غیروں پر
پیار کی مستحق تو بیگم ہے
جب انہوں نے کہا : لئیق سنو !!!
تب سے وارفتگی کا عالم ہے
ہر طرف بے بسی کا عالم ہے
جس کو دیکھو وہ شخص بے دم ہے
کتابِ دل سمجھ سے ماورا ہے مگر یہ دل سمجھنے پر تُلا ہے | دل آویز شاعری
If you want to read more Urdu sad poetry please click
sad poetry in Urdu 2 lines | sad Urdu poetry text | Urdu sad poetry 2 lines | Urdu poetry sad poetry | sad Urdu poetry