غم کی دہلیز پہ تنہا ہوں میاں کوئی نہیں | غمگین شاعری | sad poetry in urdu text

sad poetry in urdu 2 lines text | sad poetry in urdu 2 lines text | دکھی اداس شاعری

0 31

غم کی دہلیز پہ تنہا ہوں میاں کوئی نہیں
مجھ کو لگتا ہے بھلائی کا نشاں کوئی نہیں

در بدر ایسے بھٹکتا ہوں ، مکاں کوئی نہیں
اے خدا تیرے سوا میرا یہاں کوئی نہیں

عمر بھر جس نے اذیت کے سوا کچھ نہ دیا
اس کے چہرے پہ ندامت کا نشاں کوئی نہیں

سب نے ہر بار تماشا جو بنایا تھا مجھے !
تھے مرے اپنے سبھی غیر وہاں کوئی نہیں

جو مرے درد پہ ہنستے تھے پریشان ہیں اب
کیونکہ ہونٹوں پہ مرے آہ و فغاں کوئی نہیں

وقت رخصت میں اسے کیسے پکاروں گا بھلا
جس کے آنے کا مجھے وہم و گماں کوئی نہیں

شہرِ دل کا وہ نظارہ کریں آکر مخلص
جو سمجھتے ہیں محبت کا جہاں کوئی نہیں

غم کی دہلیز پہ تنہا ہوں میاں کوئی نہیں
مجھ کو لگتا ہے بھلائی کا نشاں کوئی نہیں

شاعری : فضل اللہ مخلص

کچھ اور سست شب ِ انہدام ہو گئی ہے | دکھی اداس شاعری

سوچا تھا کٹھن وقت میں غمخوار ملیں گے | مطلبی دوست شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

sad poetry in urdu 2 lines text | sad poetry in urdu 2 lines text | دکھی اداس شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.