دل میں دھڑکن جسم میں جو جان ہے آپ پر سب کچھ میرا قربان ہے | نعت رسول اردو

naat poetry in urdu text | naat lyrics in urdu |naat lyrics in urdu text

0 19

دل میں دھڑکن جسم میں جو جان ہے
آپ پر سب کچھ میرا قربان ہے

آپ کی ناموس پر مرنا مجھے
زندگی جینے سے بھی آسان ہے

کس میں جرات ہے کرے توہین وہ
قلب میں جب تک مرے ایمان ہے

دیکھئے قرآں اٹھا کر جابجا٬
آپ کا مدحت سرا رحمان ہے

سامنا کیسے کرےگا آپ کا
آپ کی سیرت سے جو انجان ہے

زندگی کی مشکلوں میں بھی کہا
حاضری روضہ پہ ہو امکان ہے

حشر کے دن خود پلائیں گے وہ جام
ہم پہ کتنا آپ کا احسان ہے

جو بھی کرلے آپ کی مدح سرا
مرتبہ اس کو ملا ذیشان ہے

کاش میں محمود کرلوں آپ کی
دید ہر شب خواب میں؛ارمان ہے

دل میں دھڑکن جسم میں جو جان ہے
آپ پر سب کچھ میرا قربان ہے

شاعری:۔ سید محمود شاہ

ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے | ںعت رسول مقبول

اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر | نعت رسول مقبول اردو 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more lyrics of naats please click

naat lyrics in urdu |  naat text in urdu | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu two lines text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.