دل کی دنیا میں کھلبلی کیوں ہے ؟ | دنیا کی بے ثباتی پر اشعار | Urdu poetry sad 2 lines

sad poetry sms in urdu writing | sad poetry urdu | urdu poetry 2 lines

0 43

دل کی دنیا میں کھلبلی کیوں ہے ؟
تجھ کو دنیا سے دل لگی کیوں ہے ؟

چھوڑ دنیا کے سب صنم جھوٹے
ان کی یادوں میں بے کلی کیوں ہے ؟

فانی دنیا کے عشق میں ڈوبے
تجھ کو عقبی سے بے رخی کیوں ہے ؟

مسلماں تو جہاں کے فاتح تھے
آج تیری یہ بے بسی کیوں ہے ؟

اپنے اقا کے درد کو سمجھو
تجھ کو غفلت اے امتی کیوں ہے ؟

رب سے مانگو قبولیت اظہر
بے اثر تیری شاعری کیوں ہے ؟

دل کی دنیا میں کھلبلی کیوں ہے ؟
تجھ کو دنیا سے دل لگی کیوں ہے ؟

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

If you want to read more sad poetry in urdu please check

sad urdu poetry | Urdu poetry sad 2 lines | Urdu poetry heart touching | urdu poetry 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.