دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے | غمگین شاعری اردو | urdu sad poetry 2 lines
sad poetry in urdu | sad ghazal lyrics in urdu | sad poetry sms in urdu
دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے
عمر گزری شجر لگاتے ہوئے
باغ میں خوش نوا پرندے ہیں
لاج آتی ہے گُنگنُاتے ہوئے
کچھ نہ تخلیق پھر خدا نے کیا
دھیان میں آدمی کو لاتے ہوئے
لاپتہ ہوگئے اندھیروں میں
جنگلوں میں دیے جلاتے ہوئے
کتنی پگڈنڈیوں سے ٹکرایا
مَیں نیا راستہ بناتے ہوئے
خود مرے خواب میں اُتر آیا
وہ مجھے نیند سے جگاتے ہوئے
زعمِ ظُلمت کو تار تار کیا
اک ستارے نے جھلملاتے ہوئے
ہم نے زنداں میں گفتگو کی ہے
پاؤں کی بیڑیاں ہلاتے ہوئے
اِتنی تفصیل میں نہ جا عادل
درد کی داستاں سناتے ہوئے
دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے
عمر گزری شجر لگاتے ہوئے
شاعری : عادل حسین
موج ہوا کا ذائقہ چکھتے ہی بجھ گئے
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad poetry urdu | sad poetry | sad ghazal lyrics in urdu |sad poetry sms in urdu | urdu sad poetry 2 lines