درد سن لے زندگی کے | رب کے حضور دعائیہ اشعار | Dua poetry in urdu
dua poetry in urdu 2 lines | dua poetry | Dua poetry in Urdu
درد سن لے زندگی کے
گر سکھا دے بندگی کے
ہم ہیں عاجز تیرے بندے
غم مٹا دے ہم سبھی کے
مشکلوں کی کر کشائی
دل میں بھر دے پارسائی
ابر رحمت سے مٹا دے
داغِ عصیاں کی سیاہی
ظلمتوں کو نور کر دے
درد سارے دور کر دے
میں گناہ کر ہی نہ پاؤں
اس قدر مجبور کر دے
چھین لے ہر ایک غم کو
دیکھ کر اس چشم نم کو
مرہم ایماں سے مولا
بھر دے اب ہر اک زخم کو
تیرے گھر کا میں مسافر
تیرے در کا میں گداگر
چھوڑ کر تیرا سہارا
میں کہاں جاؤں گا آخر
بارِ عصیاں کو اٹھا کر
سب روانہ تیری خاطر
سب کی آنکھوں میں ہیں آنسو
سب ہیں تیرے در پہ حاضر
درد سن لے زندگی کے
گر سکھا دے بندگی کے
ہم ہیں عاجز تیرے بندے
غم مٹا دے ہم سبھی کے
اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے | دعائیہ اشعار
میرے مولا تو اپنے در بلا مجھ کو میرے مولا | حج پر اشعار