بڑا یاد آ رہا ہے برکات کا زمانہ|حج پر اشعار | hajj poetry in urdu text

hajj poetry | hajj poetry in urdu |

1 59

بڑا یاد آ رہا ہے برکات کا زمانہ۔ ایک حاجی جب حج کر کے گھر واپس لوٹتا ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ اسے دوبارہ اللہ کے گھر کی یاد نہ ائے۔ ہر حاجی خواہش رکھتا ہے کہ وہ دوبارہ اللہ رب العزت کے گھر کا دیدار کرے اور اس کے لئے وہ دن رات دعائیں بھی کرتا ہے۔

 

بڑا یاد آ رہا ہے برکات کا زمانہ
شہر امین مکہ ، عرفات کا زمانہ

وہ خدا کے گھر کے چکر ، محنت صفا و مروہ
زمزم کے پانی کی وہ سوغات کا زمانہ

وہ حطیم کے نوافل ، بوسہِ سنگ اسود
وہ مطاف میں اترتی برسات کا زمانہ

وہ اذان کی ندائیں ، تکبیر کی صدائیں
حرمین میں میسر صلوات کا زمانہ

لبیک کا ترانہ ، پڑھتا ہے ہر دیوانہ
عشق الہی کے وہ اوقات کا زمانہ

اللہ کی محبت ، میں چھوڑ کر کے شوکت
وہ مٹانا اپنی ہستی اور ذات کا زمانہ

وہ خیموں والی بستی ، جس کو منی ہیں کہتے
اس میں بسر ہوئے جو دن رات کا زمانہ

مارے وہ سات کنکر ، تکبیر پڑھتے پڑھتے
شیطان کی رمی کا جمرات کا زمانہ

اظہر کی ہے دعا یہ ، ہونٹوں پہ ہے صدا یہ
مل جائے پھر دوبارہ جذبات کا زمانہ

بڑا یاد آ رہا ہے برکات کا زمانہ
شہر امین مکہ ، عرفات کا زمانہ

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

umrah poetry in urdu | umrah poetry | hajj poetry in urdu text | hajj poetry | hajj poetry in Urdu

1 تبصرہ
  1. sklep online کہتے ہیں

    You’re actually a excellent webmaster. The site loading pace is amazing.
    It kind of feels that you are doing any distinctive trick.
    Furthermore, the contents are masterwork. you have performed a great job in this topic!
    Similar here: e-commerce and also here: Sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.