ڈاکٹر محمد اظہر خالدمناجات

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت |عافیت پر اشعار | duaya poetry in urdu

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت مانگتا ہوں ہمیشہ دعا عافیت میرے مولا کوئی آزمائش نہ ڈال ہر گھڑی اس جہاں کر سدا عافیت یہ ہے ایمان کے بعد دولت بڑی میں لگاتا ہوں ہر دم صدا عافیت
اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت |عافیت پر اشعار | duaya poetry in urdu

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت
مانگتا ہوں ہمیشہ دعا عافیت

میرے مولا کوئی آزمائش نہ ڈال
ہر گھڑی اس جہاں کر سدا عافیت

یہ ہے ایمان کے بعد دولت بڑی
میں لگاتا ہوں ہر دم صدا عافیت

پیارے ماں باپ ، اولاد کے واسطے
صبح و شام اک مری ہے ندا عافیت

دور کر دے خدایا سبھی حادثے
زندگی میں فقط تو دکھا عافیت

میں تری ہی حفاظت میں رہتا رہوں
ہو نہ مجھ سے کبھی بھی خطا عافیت

تجھ سے اظہر ترا ہے سوالی بنا
زندگی میں کریں اے خدا عافیت

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت
مانگتا ہوں ہمیشہ دعا عافیت

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | دعائیہ اردو کلام

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

poetry about dua in urdu | dua poetry in urdu | dua poetry | dua for family in urdu | urdu poetry on dua

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *