رب کا خوب احسان ہے یہ آمدِ رمضان ہے | رمضان پر اشعار | urdu poetry ramzan
رب کا خوب احسان ہے یہ... آمدِ رمضان ہے
رحمتوں کا مان ہے یہ.... آمدِ رمضان ہے۔
بخشش و عفو و کرم کی ہیں صدائیں برملا
ہو رہا اعلان ہے یہ .... آمدِ رمضان ہے
ہر گھڑی پل پل سہانا ہے سنو رمضان کا
کتنی اونچی شان ہے یہ۔ آمدِ رمضان ہے…