انقلابی شاعریڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی | انقلابی شاعری |inqalabi poetry in urdu

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی تیرا گھر بار جلاؤں گا کسی دن میں بھی تو نے جس طرح مری روح کو تڑپایا ہے تجھ کو اس طرح ستاؤں گا کسی دن میں بھی
تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی | انقلابی شاعری |inqalabi poetry in urdu

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی
تیرا گھر بار جلاؤں گا کسی دن میں بھی

تو نے جس طرح مری روح کو تڑپایا ہے
تجھ کو اس طرح ستاؤں گا کسی دن میں بھی

میری اولاد کو بے آس بنایا تو نے
تیرے بچوں کو رلاؤں گا کسی دن میں بھی

تیری توقیر کو مٹی میں ملادوں گا اور
خوب پھر جشن مناؤں گا کسی دن میں بھی

درد ماں باپ کی تذلیل کا کیا ہوتا ہے؟
تجھ کو احساس دلاؤں گا کسی دن میں بھی

بے سبب تجھ کو بھی غدار کہا جاۓ گا
خود کو حبدار بناؤں گا کسی دن میں بھی

ختم ہوجاۓ گی اک روز رعونت تیری
خاک میں اس کو ملاؤں گا کسی دن میں بھی

تو نے اس قلب میں جو آگ لگا رکھی ہے
دل کی یہ آگ بجھاؤں گا کسی دن میں بھی

تیری کالک کو میں “ہمدرد” عیاں کرلوں گا
پھر زمانے کو سناؤں گا کسی دن میں بھی

تجھ کو اوقات بتاؤں گا کسی دن میں بھی
تیرا گھر بار جلاؤں گا کسی دن میں بھی

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

قدم جما کر دکھاؤں گا میں، یہ سر اٹھا کر دکھاؤں گا میں

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف | انقلابی اشعار 

inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |Amazing Urdu poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *