کچھ ایسا میں بھی لکھوں دل کے پار ہو جائے | خوبصورت اردو اسلامی اشعار

Islamic poetry in Urdu | Islamic poetry in Urdu 2 lines | islamic shero shayari

0 22

کچھ ایسا میں بھی لکھوں دل کے پار ہو جائے
پڑھے کوئی تو اسے رب سے پیار ہو جائے

خدا سے توبہ کرے اور بندگی میں لگے
حیات اس کی بہت خوشگوار ہو جائے

ہے میرے دل کی تمنا وہ زندگی بدلے
نبی  کا کار حیات اس کا کار ہو جائے

بچوں میں نار سے اوروں کو بھی بچاؤں گا
یہ سوچ اس کے ذہن پر سوار ہو جائے

یہ درد دل بھی مرا اس کے سینے میں اترے
خدا کے عشق میں دل مشکبار ہو جائے

دعا ہے رب سے کہ ایمان پر ہی موت آئے
چلیں جو دنیا سے شیطاں کی ہار ہو جائے

خدا سے مانگے یہ اظہر دعا میں رو رو کر
کلام میرا بھی اب شاہکار ہو جائے

کچھ ایسا میں بھی لکھوں دل کے پار ہو جائے
پڑھے کوئی تو اسے رب سے پیار ہو جائے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت |عافیت پر اشعار

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

Islamic poetry in Urdu | Islamic poetry in Urdu 2 lines | islamic shero shayari |Amazing poetry in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.