غموں کے گرداب میں گِھرا ہوں، مجھے بچا لے | دعائیہ اشعار | dua poetry in urdu 2 lines

dua poetry urdu | poetry for dua | dua poetry in urdu | dua poetry in urdu text

0 70

غموں کے گرداب میں گِھرا ہوں، مجھے بچا لے
مرے خدایا مَیں تھک چکا ہوں، مجھے بچا لے

کبھی تھا جس کو مَیں دل سے پیارا، بہت ہی پیارا
اب اس کے دل کا ہی مسئلہ ہوں، مجھے بچا لے

مَیں مانتا ہوں کہ مَیں برا ہوں مگر اے مولا!
مَیں پارساؤں میں گِھر چکا ہوں، مجھے بچا لے

منافقوں کے ہجوم ہر سُو لگے ہوئے ہیں
مَیں کوفیوں سے الجھ پڑا ہوں، مجھے بچا لے

حَسِین چہروں سے پیار کرتے ہیں دنیا والے
دلوں کے اندر مَیں جھانکتا ہوں، مجھے بچا لے

قدم جہاں لڑکھڑا گئے تھے، تمھارے جاناں
مَیں اب تلک اس جگہ کھڑا ہوں، مجھے بچا لے

کہ جو مسائل تباہ کر کے ہی چھوڑتے ہیں
مَیں ان مسائل میں پھنس گیا ہوں، مجھے بچا لے

بغیر مطلب کے چاہتا ہوں، جسے بھی چاہوں
معاشرے سے بہت جدا ہوں، مجھے بچا لے

اگر بچانا ہے خود کشی سے حیات ممکن
مَیں اس کی آنکھوں میں ڈوبتا ہوں، مجھے بچا لے

غموں کے گرداب میں گِھرا ہوں، مجھے بچا لے
مرے خدایا مَیں تھک چکا ہوں، مجھے بچا لے

شاعری: حیات عبداللہ

کہکشاؤں کے خدا سن لے میری سرگوشیاں | غمگین دل کی دعائیہ شاعری

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more dua poetry in urdu please check

dua poetry urdu | poetry for dua | dua poetry in urdu | dua poetry in urdu text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.